پاک بحریہ نے ہنگور ڈے کے موقع پر خصوصی پرومو جاری کر دیا
1971 میں پاک بحریہ کی آبدوز ہنگور نے بھارتی جہاز کُکری کو غرقاب اور دوسرے جہاز کرپان کو مفلوج کیا۔
MILAN:
پاک بحریہ نے ہنگور ڈے کے موقع پر خصوصی پرومو جاری کردیا۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پرومو میں شہداء اور غازیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے ساتھ ساتھ پاک بحریہ کی آبدوز ہنگور کی دشمن کے خلاف لازوال کامیابی کو اجاگر کیا گیا ہے۔
1971 کی جنگ میں پاک بحریہ کی آبدوز ہنگور نے بہادری کی عظیم تاریخ رقم کی۔ 1971 میں آج ہی کے دن پاک بحریہ کی آبدوز ہنگور نے بھارتی بحریہ کے جنگی جہاز کُکری کو غرقاب کیا اور دوسرے جہاز کرپان کو مفلوج کر دیا۔
دوسری جنگ عظیم کے بعد یہ پہلا واقعہ ہے جس میں کسی آبدوز نے بحری جہاز کو نیست و نابود کیا- بحری معرکوں میں پاک بحریہ کی آبدوز ہنگور کا یہ کارنامہ ہمارے دشمنوں کو کبھی نہ بھولے گا۔
پاک بحریہ کی جانب سے 4 مارچ 2019 کو دشمن کی آبدوز کا سراغ لگا کر اسے اپنے پانیوں میں واپس دھکیل دینے کا واقعہ بھی دشمن کیلئے شدید ہزیمت کا باعث ہے۔