بدعنوانی کے خلاف جنگ صرف نیب نہیں سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے صدر مملکت

بدعنوانی کے خاتمہ کیلئے قوانین پر سختی سے عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے، عارف علوی


ویب ڈیسک December 09, 2020
بدعنوانی کے خاتمہ کیلئے قوانین پر سختی سے عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے، عارف علوی فوٹو: فائل

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ بدعنوانی کے خلاف جنگ صرف نیب نہیں سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

ڈاکٹر عارف علوی نے انسداد بدعنوانی کے عالمی دن پر پیغام میں کہا کہ پاکستان نے اقوام متحدہ کے انسداد بدعنوانی کے کنونشن سمیت دیگر بین الاقوامی کنونشنز پر عملدرآمد کیلئے کئی اقدامات کئے، ہمیں ملک میں بدعنوانی کے خاتمہ کیلئے قوانین کے جائزے اور ان پر سختی سے عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے۔

صدر عارف علوی نے کہا کہ پوری قوم کو متحد ہو کر کرپشن کے خلاف جہاد میں حکومت کا ساتھ دینا چاہئے، اس دن ہم اپنے نظام سے بدعنوانی کے خاتمے ،شفافیت اور احتساب کے فروغ کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں، بدعنوانی معیشت کیلئے تباہ کن اور ملک میں سماجی اور معاشی عدم توازن کا باعث ہے۔

صدر عارف علوی کا کہنا تھا کہ کرپشن کے ناسور سے نمٹنے کیلئے پاکستان نے سخت احتساب کے نظام پر عمل کرتے ہوئے موثر اقدامات کئے ہیں، بدعنوانی کی لعنت سے متعلق آگاہی پیداکرنے کی ضرورت ہے، میڈیا اعلی اخلاقی اقدار کے فروغ میں اہم کردار اداکر سکتاہے۔

صدر عارف علوی نے مزید کہا کہ معاشرے کو بدعنوانی کے کلچر کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے حکومت کی کوششوں میں بھرپور ساتھ دینا چاہئے، عوام بدعنوان عناصر کے خلاف کارروائی کیلئے متعلقہ اداروں کو مطلع کریں، بد عنوانی کے خلاف جنگ صرف قومی احتساب بیورو کی نہیں بلکہ سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے، ملکر کام کرنے سے ہم اپنی آنے والی نسلوں کیلئے معاشی طور پر مضبوط اور کرپشن فری پاکستان بنا سکتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |