فیروز خان کا اہلیہ سے علیحدگی کی وجہ بتانے کا مبہم انداز

"اگر اسے بچے پسند نہیں، تو ہم پارٹی نہیں کرسکتے"، فیروز خان کی ڈیلیٹ شدہ پوسٹ


ویب ڈیسک December 09, 2020
اگر اسے بچے پسند نہیں، تو ہم پارٹی نہیں کرسکتے، فیروز خان کی ڈیلیٹ شدہ پوسٹ

اداکار فیروز خان نے اپنی حالیہ پوسٹ میں اہلیہ علیزہ فاطمہ سے علیحدگی کی وجہ بتانے کے لیے انتہائی مبہم انداز اختیار کیا۔

پاکستان شوبز انڈسٹری میں جہاں رواں سال متعدد فنکاروں نے شادیاں کیں تو کچھ رشتوں میں دراڑیں بھی دیکھنے میں آئیں، سجل علی اور احد رضا میر کی جوڑی کو سب سے زیادہ پسند کیا گیا اس کے علاوہ اداکارہ نمرہ خان اور اداکارہ حنا الطاف بھی رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں جب کہ اداکار شہروز سبزواری نے سارہ یوسف سے راہیں جدا کرکے صدف کنول کو جیون ساتھی بنایا جس پر انہیں مداحوں کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں؛ فرحان سعید اور عروہ حسین کا راہیں جدا کرنے کا فیصلہ

دوسری جانب ادکارہ عروہ حسین اور گلوکار فرحان سعید سے متعلق علیحدگی کی خبریں زیرگردش ہیں، اداکارہ کے والد ان خبروں کی تردید کرچکے ہیں تاہم میاں بیوی نے اس حوالے سے مکمل خاموشی اختیار کررکھی ہے جب کہ اداکار فیروز خان کی اہلیہ علیزہ فاطمہ سے علیحدگی کی خبریں بھی زباں زد عام ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں؛ فیروز خان اور ان کی اہلیہ علیزہ فاطمہ نے بھی علیحدگی اختیار کرلی؟

سوشل میڈیا پر گردش ہونے والی خبروں پر اب تک اداکار فیروز خان اور ان کی اہلیہ کی جانب سے کسی قسم کی تصدیق یا تردید سامنے نہیں آئی اور نہ ہی ان کی فیملی کی جانب سے کسی قسم کا بیان دیا گیا ہے البتہ فیروز خان نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کے ذریعے کچھ نشاندہی کرنے کی کوشش کی۔

[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/CIgfGe8h3TF/"]

اداکار فیروز خان نے اپنے انسٹاگرام پوسٹ پر بیٹے سلطان کے ساتھ ایک تصویر اپ لوڈ کی جس میں انہوں نے 'فور ایور ون' یعنی ہمیشہ کا ساتھ، کا کیپشن استعمال کیا البتہ ایک ویب سائٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ فیروز خان کا یہ کیپشن تبدیل شدہ ہے۔



ویب سائٹ کے مطابق فیروز خان نے اپنے بیٹے کے ساتھ تصویر کے ہمراہ یہ لکھا کہ ''اگر اسے بچے پسند نہیں، تو ہم پارٹی نہیں کرسکتے''۔ جو بعد ازاں انہوں نے ڈیلیٹ کردیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔