عمران عباس کا اینٹی کرپشن پنجاب کیساتھ بدعنوانی اور رشوت ستانی کیخلاف اعلان جنگ

کرپشن، بدعنوانی اور رشوت ستانی وہ عناصر ہیں جو کسی بھی معاشرے کو اور کسی بھی ملک کو کھوکھلا کردیتے ہیں، عمران عباس


ویب ڈیسک December 09, 2020
کرپشن، بدعنوانی اور رشوت ستانی وہ عناصر ہیں جو کسی بھی معاشرے کو اور کسی بھی ملک کو کھوکھلا کردیتے ہیں، عمران عباس فوٹوفائل

فلم و ٹی آرٹسٹ عمران عباس نے اینٹی کرپشن پنجاب کے ساتھ بدعنوانی اور رشوت ستانی کے خلاف اعلان جنگ کردیا۔

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج انسداد بدعنوانی کا دن منایا جارہا ہے۔ اینٹی کرپشن کی آگاہی مہم میں کرکٹرز اور آرٹسٹ بھی پیش پیش ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزادر کی جانب سے ٹویٹ کرتے ہی #AntiCorruptionPunjab ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔ جب کہ اداکار عمران عباس نے بدعنوانی اور رشوت ستانی کے خلاف اعلان جنگ کرتے ہوئے اپنا ویڈیو پیغام جاری کیا۔

عمران عباس نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا آج ساری دنیا میں کرپشن کے خلاف عالمی دن بنایا جارہا ہے۔ کرپشن، بدعنوانی اور رشوت ستانی وہ عناصر ہیں جو کسی بھی معاشرے کو اور کسی بھی ملک کو کھوکھلا کردیتے ہیں۔

انہوں نے کہا سرکاری سطح پر کرپشن کا مطلب یہ ہے جو پیسہ عوام کی فلاح و بہبود کے لیے خرچ ہونا چاہیئے وہ لوگوں کی ذاتی جیبوں میں جاتا ہے۔ پنجاب اینٹی کرپشن نے پچھلے 27 ماہ کے دوران تقریباً 206 ارب روپے ان عناصر سے واپس لوٹاکر سرکاری خزانوں میں جمع کروائے ہیں اور وہ پیسہ اب عوام کی فلاح و بہبود کے لیے کرچ ہورہا ہے۔

عمران عباس نے لوگوں سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ کسی ایسے شخص یا ادارے کو جانتے ہوں جو کرپشن میں ملوث ہے تو آپ فوراً پنجاب اینٹی کرپشن سے رابطہ کریں۔

https://twitter.com/Libhatariq/status/1336559147513470977

عمران عباس کے علاوہ سابق کپتان اور کمینٹیٹر رمیز راجا نے بھی اپنے ویڈیو پیغام میں عوام کو رشوت و بد عنوانی کی شکایت فوراً اینٹی کرپشن پنجاب سے کرنے کو کہا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں