اسٹیج فنکارہ اقرا تھیٹر مالک کی مبینہ فائرنگ سے زخمی

اداکارہ کی ٹانگ میں گولیاں جسے اسپتال منتقل کردیا گیا، پولیس


ویب ڈیسک December 09, 2020
اداکارہ کی ٹانگ میں گولیاں جسے اسپتال منتقل کردیا گیا، پولیس فوٹوفائل

سبزہ زار میں تھیٹر مالک کی مبینہ فائرنگ سے اسٹیج اداکارہ زخمی ہوگئی۔

پولیس کے مطابق لاہور کے علاقے سبزہ زار میں اقرا نامی اسٹیج اداکارہ موٹر سائیکل پر اپنے دیور کے ساتھ جارہی تھی کہ تھیٹر مالک نصیر نے اپنے 2 ساتھیوں کے ہمراہ اس پر فائرنگ کردی جس کے باعث اداکارہ زخمی ہوگئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اداکارہ کی ٹانگ میں گولیاں لگی ہیں تاہم اسے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

دوسری جانب سی سی پی او لاہور محمد عمر شیخ نے اسٹیج اداکارہ پر فائرنگ کا نوٹس لے لیا۔ اور ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے ایس پی صدر آپریشنز سے رپورٹ طلب کرلی۔

سی سی پی او لاہور نے کہا آرٹسٹوں کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے اور قانون ہاتھ میں لینے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں