ایک لڑکی کوپھول دیکردوستی کی پیشکش کی تو اس نےمیرا مذاق اڑایا حمزہ علی عباسی 

کبھی کسی سے عشق نہیں ہوا اور نہ کبھی دل ٹوٹا، حمزہ علی عباسی 

کبھی کسی سے عشق نہیں ہوا اور نہ کبھی دل ٹوٹا، حمزہ علی عباسی 

WASHINGTON:
اداکار حمزہ علی عباسی کا کہنا ہے کہ مجھے کبھی سچی محبت نہیں ہوئی البتہ پانچویں کلاس میں ایک لڑکی کو پھول دیکر دوستی کی پیشکش کی تھی۔

ایک انٹریو میں حمزہ علی عباسی نے عشق اور سچی محبت پر بات کرتے ہوئے کہا کہ میری پاس ایسی کوئی کہانی نہیں کہ کبھی میرا بھی دل ٹوٹا تھا یا میں بھی رویا تھا اور مجھے بھی عشق ہوا تھا، حقیقت یہ ہے میں کبھی سچی محبت میں گرفتار نہیں ہوا۔

حمزہ علی عباسی نے اپنی زندگی سے متعلق ایک واقعہ سناتے ہوئے کہا کہ زندگی میں مجھے پہلی دفعہ ایک لڑکی بہت پسند آئی تھی اور اس وقت میں پانچویں جماعت میں تھا، میں اس وقت بہت موٹا تھا لیکن پھر بھی خود کو ہینڈسم سمجھتا تھا، میں بہت پراعتماد انداز میں اس لڑکی کے پاس گیا اور اسے پھول دے کر دوستی کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ تم مجھے بہت اچھی لگتی ہو جس پر وہ اپنے دوستوں سمیت مجھ پر ہنسنے لگی اور مجھے بہت افسوس ہوا لیکن آج اس بات پر بہت ہنسی آتی ہے۔


اس خبر کو بھی پڑھیں؛ حمزہ علی عباسی خدا سے متعلق کتاب لکھنے میں مصروف

میزبان کی جانب سے پوچھے گئے سوال پر اداکار کا کہنا تھا کہ شادی صرف یہ نہیں کہ 'آئی لو یو اور یو لو می' کہا اور چلیں اب شادی کرلیں، میرے بہت سے دوستوں نے صرف اس لیے شادی کی کہ یار وہ مجھے بہت اچھی لگتی ہے لیکن میرا یہ ماننا ہے کہ کسی سے شادی صرف ظاہری خوبصورتی پر نہیں کی جاسکتی کہ وہ اچھی ہے تو چلو شادی کرلو بلکہ یہ ایک بہت بڑی ذمہ داری ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں؛ اسکرین پر خواتین کو بولڈ اور عریاں دکھانا آرٹ نہیں تذلیل ہے، حمزہ علی عباسی

واضح رہے حمزہ علی عباسی آج کل خدا سے متعلق کتاب لکھنے میں مصروف ہیں۔
Load Next Story