کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کا الزام لاہور سے ڈی جے بٹ گرفتار
ڈی جے بٹ کی گرفتاری کی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہورہی ہے جس میں وہ گرفتاری کے وقت احتجاج کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں
ماڈل ٹاؤن پولیس نے آصف بٹ المعروف ڈی جے بٹ کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق ڈی جے بٹ کو کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا۔ ڈی جے بٹ کی گرفتاری کی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہورہی ہے جس میں وہ گرفتاری کے وقت احتجاج کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔
مسلم لیگ (ن) کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے ڈی جے بٹ کی گرفتاری پر کہا ہے کہ ڈی جے بٹ کے عمران خان کے جلسے سجانے کے کتنے احسانات ہیں۔ ہمارا مقابلہ بہت سارے بڑے لوگوں سے ہے اور عمران خان کا ٹینٹ سروس والوں اور ڈی جے بٹ سے ہے۔
دوسری جانب مسلم لیگ(ن) کے رہنما رانا مشہود نے کہا ہے کہ ڈی جے بٹ کو گرفتار کرلیا گیا لیکن ہم کسی دوسرے ساؤنڈ سسٹم کا انتظام کرلیں گے۔
واضح رہے کہ ڈی جے بٹ نے لاہور میں 13 دسمبر کو ہونے والے پی ڈی ایم (پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ) کے جلسے میں ساؤنڈ سسٹم فراہم کرنے کی حامی بھری تھی۔
یاد رہے کہ ڈی جے بٹ طویل عرصے تک پاکستان تحریک انصاف سے منسلک رہے تھے تاہم کچھ مالی معاملات کی وجہ سےانہوں نے پاکستان مسلم لیگ(ن) کو جوائن کرلیا تھا۔