اداکارہ زرنش خان سرجری کے لیے اسپتال میں داخل

اداکارہ کی مداحوں سے دعاؤں کی درخواست تاہم سرجری سے متعلق بتانے سے گریزاں


ویب ڈیسک December 09, 2020
اداکارہ کی مداحوں سے دعاؤں کی درخواست تاہم سرجری سے متعلق بتانے سے گریزاں۔ فوٹو : فائل

اداکارہ زرنش خان سرجری کے لیے اسپتال میں داخل ہوگئی ہیں اور انہوں نے مداحوں سے دعاؤں کی درخواست کی ہے۔

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری میں بہت ہی کم عرصے میں نام بنانے والی اداکارہ زرنش خان کو سرجری کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے اور انہوں نے مداحوں سے دعاؤں کی درخواست کی ہے۔




سماجی رابطے کی سائٹ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ میں زرنش خان نے کہا کہ اچانک ایک چھوٹی سی سرجری کے باعث اسپتال میں داخل ہونا پڑا تاہم آپ سب میری جلد صحتیابی کے لیے دعا کریں۔

اداکارہ نے انسٹاگرم پر تصویر بھی ڈالی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ زرنش خان نے مریضوں والا لباس پہنا ہوا ہے تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ انہیں کیا بیماری ہے اور ان کی سرجری کس چیز کی ہورہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |