نیلم منیر نے کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کردی

سب سے درخواست کرتی ہوں میری جلد صحت یابی کے لئے دعا کریں، اداکارہ نیلم منیر


ویب ڈیسک December 09, 2020
سب سے درخواست کرتی ہوں آپ لوگ میری جلد صحتیابی کے لئے دعا کریں، اداکارہ نیلم منیر۔ فوٹو:فائل

ڈراموں و فلموں کی معروف اداکارہ نیلم منیر نے کووڈ 19 ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کردی۔

نیلم منیر نے اپنے انسٹا گرام پر کورونا وائرس کی تصدیق کرتے ہوئے لکھا کہ میں گزشتہ چند دنوں سے جن مسائل سے گزر رہی ہوں اس سے متعلق آپ لوگوں کو ایسی بات بتانا چاہتی ہوں جوکہ آپ کے لئے کارآمد ثابت ہو سکتی ہے۔ میرا کووڈ 19 کا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔ لیکن میری فیملی الحمد اللہ بالکل ٹھیک ہے۔

نیلم منیر نے یہ بھی کہا کہ یہ وقت میرے اور میری فیملی کے لئے مشکل ترین ہے اس لیے احتیاط کے پیش ںطر میں نے خود کو قرنطینہ کر رکھا ہے اور میں خود کو پہلے سے زیادہ بہتر محسوس بھی کر رہی ہوں۔ لیکن میں سب سے درخواست کرتی ہوں آپ لوگ میری جلد صحت یابی کے لئے دعا کریں۔


اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے تمام احتیاطی تدابیر پر عمل کریں اور پبلک مقامات پر چہرے پر ماسک پہن کر رکھیں جب کہ ہجوم والی جگہوں پر جانے سے گریز کریں اور اللہ پاک پر بھروسہ رکھیں۔

واضح رہے کہ نیلم منیر سے قبل ندا یاسر، یاسر نواز، روبینہ اشرف، سکینہ سموں، سلمان احمد، عثمان مختاراور امیر گیلانی سمیت متعدد فن کار کورونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں