پاکستان اسٹیل نے سندھ ہائی کورٹ میں ملازمین کے واجبات جمع کرادیے

3300 ملازمین کو 20 دسمبر سے واجبات کی ادائے گی شروع کی جائے گی


کورٹ رپورٹر December 09, 2020
3300 ملازمین کو 20 دسمبر سے واجبات کی ادائے گی شروع کی جائے گی . فوٹو : فائل

پاکستان اسٹیل نے سندھ ہائی کورٹ میں ملازمین کے واجبات کی مد میں 11ارب 68 کروڑ روپے جمع کرادیے۔

پاکستان اسٹیل کے ریٹائرڈ اور بر طرف ملازمین کے لیے بڑی خوشخبری ہے کہ پاکستان اسٹیل نے واجبات کی مد میں 11 ارب 68 کروڑ روپے کی رقم ناظر سندھ ہائیکورٹ کے پاس جمع کرادی، 3300 ملازمین کو 20 دسمبر سے واجبات کی ادائے گی شروع کی جائے گی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں ؛پاکستان اسٹیل نے 4544 ملازمین کو فارغ کردیا

پاکستان اسٹیل کے وکیل نے تفصیلات عدالت کو بتا دیں، جن کو ادائیگی کی جائیں گی ان میں 1981 سے 18 مئی 2020 کے ریٹائرڈ ملازمین شامل ہیں جب کہ 3300 ملازمین میں برطرف اور انتقال کر جانے والے ملازمین بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں ؛ملازمت سے برطرفی کی خبر سن کر پاکستان اسٹیل کا ملازم چل بسا

واضح رہے ریٹائرڈ ملازمین کی جانب سے واجبات کی عدم ادائے گی سے متعلق درخواست زیر سماعت ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔