عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت کم ہوگئی

صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 111200روپے ہو گئی ہے


Staff Reporter December 09, 2020
صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 111200روپے ہو گئی ہے۔ فوٹو فائل

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی کے بعد پاکستان میں بھی سونا مزید سستا ہو گیا ہے۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس 24 قیراط سونے کی قیمت 4ڈالر کی کمی سے 1864ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی بدھ کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 100روپے اور 86روپے کی کمی واقع ہوئی۔

نتیجے میں کراچی حیدرآباد سکھر ملتان لاہور فیصل آباد اسلام آباد راولپنڈی پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 111200روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر 95336روپے ہوگئی۔

بلین مارکیٹ کے نمائندوں کا کہناہے کہ دبئی گولڈ مارکیٹ کے مقابلے میں پاکستانی صرافہ مارکیٹوں میں بدھ کو بھی فی تولہ سونے کی قیمت 3000روپے کم رہی ہے۔تاہم اسکے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے1220روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت1045روپے95پیسے پر مستحکم رہی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں