معروف یوٹیوبر شاہ ویر جعفری نے جیون ساتھی چُن لیا

شاہ ویر جعفری نے فیشن ڈیزائنر عائشہ بیگ سے منگنی کی ہے


ویب ڈیسک December 09, 2020
شاہ ویر جعفری نے فیشن ڈیزائنر عائشہ بیگ سے منگنی کی ہے۔ فوٹو:سوشل میڈیا

معروف یوٹیوبر شاہ ویر جعفری نے فیشن ڈیزائنر عائشہ بیگ کی صورت میں اپنا ہم سفر چن لیا ہے۔

طویل عرصے سے پاکستانی نژاد کینیڈین یو ٹیوبر شاہ ویر جعفری سے متعلق خبریں زیر گردش تھیں کہ انہیں اپنا ہم سفر مل گیا ہے اور وہ بہت جلد منگنی بھی کرنے والے ہیں تاہم اب ان تمام افواہوں پر شاہ ویر جعفری نے لب کشائی کرتے ہوئے منگنی کرنے کی تصدیق کردی ہے۔



معروف یوٹیوبر نے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر اپنی ہم سفر عائشہ بیگ کے ہمراہ منگنی کی کچھ تصاویر شیئر کی ہیں جس کے کیپشن میں انہوں نے فخریہ لکھا کہ اب وہ دونوں منگنی شدہ ہیں۔







View this post on Instagram



A post shared by Shahveer (@shahveerjay)



مختلف ویب سائٹ کے مطابق شاہ ویر جعفری اور عائشہ بیگ کی منگنی کی تقریب اسلام آباد میں منعقد ہوئی جس میں صرف قریبی رشتہ داروں اور دوستوں نے شرکت کی۔



مزاحیہ ویڈیوز کی وجہ سے پہچانے جانے والے شاہ ویر جعفری کے یوٹیوب پر اب تک 20 لاکھ جب کہ انسٹا گرام پر 10 لاکھ سے زائد فلوورز ہیں۔ مقبولیت کی وجہ سے اکثر اُن کے مداح کسی نہ کسی لڑکی کے ساتھ جوڑنے کی کوشش کرتے رہے ہیں۔ جس میں ایک نام اداکارہ سارہ کی بہن نور خان کا بھی ہے جن کے ساتھ شاہ ویر کے تعلقات کی خبریں سامنے آئیں تھیں جس پر نور نے وضاحت دیتے ہوئے کہا تھا کہ ہم دونوں صرف ہیں اور شاہ ویر ان کے بھائی جیسے ہیں۔






View this post on Instagram


A post shared by Shahveer (@shahveerjay)


گزشتہ برس شاہ ویر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اداکارہ مہوش حیات کے ساتھ ایک تصویر شیئر کرکے اعلان کیا تھا کہ انہوں نے مہوش حیات سے شادی کرلی ہے پھر یہ بھی بتایا کہ یہ شادی ابرار الحق کے گیت ' چمکیلی' کی ویڈیو میں کی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں