کورونا وائرس کے علاج میں معاون دوا ’ریمیڈیزیور‘ کی قیمت میں کمی کردی گئی

ریمڈیزیور 100 mg پاوڈر و محلول پر مشتمل پیکٹ کی قیمت میں 3564 روپے کی کمی کی گئی ہے


ویب ڈیسک December 09, 2020
ریمڈیزیور 100 mg پاوڈر و محلول پر مشتمل پیکٹ کی قیمت میں 3564 روپے کی کمی کی گئی ہے۔ فوٹو : فائل

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے کورونا وائرس کے علاج میں معاون اینٹی وائرل دوا 'ریمیڈیزیور' کی قیمت میں کمی کردی۔

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے کورونا وائرس کے علاج میں معاون اینٹی وائرل دوا ریمیڈیز یور کی قیمت میں کمی کردی، ریمڈیزیور 100 mg پاوڈر و محلول پر مشتمل پیکٹ کی قیمت میں 3564 روپے کی کمی کی گئی ہے، ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے اینٹی وائرل دوا کی قیمت میں کمی کا باضابطہ ایس آر او جاری کردیا ہے جس کے مطابق ریمڈیزیور 100 mg پاوڈر پر مشتمل ایک باؤل کی قیمت 5680 روپے ہے جب کہ ریمڈیزیور 100 mg پر مشتمل فی محلول کی قیمت بھی 5680 روپے مقرر کردی گئی ہے۔

وفاقی کابینہ نے27 نومبر کو مذکورہ دوا کی قیمت میں کمی کی منظوری دی تھی، اس سے قبل ریمڈیزیور 100 mg پاؤڈر و محلول پر مشتمل پیکٹ کی قیمت 9244 روپے مقرر کی تھی۔ ڈریپ نے 27 اکتوبر کو اس دواء کی قیمت فکس کرکے ایس آر او جاری کیا تھا جس کے مطابق ریمڈیزیور کی مقرر شدہ ایم آر پی کے حصول کیلئے امپوٹرز پر لازم ہوگا کہ وہ ڈریپ کی کاسٹنگ و پرائسنگ ڈویژن کو دواء کی ایم آر پی پیش کرے جب کہ ڈرگ لیبلنگ و پیکنگ رولز1986 کے تحت پیکٹ کے لیبل پر ایم آر پی کو بھی پرنٹ کرے گا۔

واضح رہے کہ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی (ڈریپ) نے رواں برس 11 جون کو "ریمڈیزیور" کی ایمرجنسی استعمال کی اجازت دیتے ہوئے باضابطہ ایڈوائزری جاری کی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں