وزیراعظم سے ٹیلیفونک رابطہ بل گیٹس کا پاکستان کی کورونا کے خلاف کوششوں کا اعتراف
پاکستان نے اقتصادی سرگرمیوں کو بحال رکھنے ہوئے وبائی مرض کا مقابلہ کیا، بل گیٹس
وزیراعظم پاکستان عمران خان اور مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔
جاری کردہ اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے گیٹس فاؤنڈیشن کی جانب سے ترقی پذیر ممالک کو ویکسین کی فراہمی کے لئے حمایت کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ ملک سے پولیو کا خاتمہ حکومت کی ایک اولین ترجیح ہے۔پولیو کے خاتمے کے لئے پاکستان کی ہنگامی انتظامی مدد پر گیٹس فاؤنڈیشن کےشکر گزار ہیں۔
عمران خان نے کہا کہ ملک بھر میں انسداد پولیو مہموں کو تیز کیا جارہا ہے۔ ہماری صحت کی ٹیم پولیو کے خاتمے کے لئے فاؤنڈیشن کے ساتھ تعاون جاری رکھے گی۔
اعلامیے کے مطابق بل گیٹس نے وبائی امراض کا مقابلہ کرنے کے لئے پاکستان کی کوششوں کا اعتراف کیا۔ انہوں ںے کہا کہ پاکستان نے اقتصادی سرگرمیوں کو بحال رکھنے ہوئے وبائی مرض کا مقابلہ کیا۔
وزیراعظم اور بل گیٹس کا پولیو اور وبائی امراض کا مقابلہ کرنے کے مشترکہ کوششوں پر اتفاق کیا گیا۔ وزیراعظم نے بل گیٹس کو پاکستان کی قومی مربوط کوششوں پر بھی اعتماد میں لیا۔انہوں ںے بتایا کہ کس طرح اسمارٹ لاک ڈاؤن کے ذریعے لوگوں کو وائرس اور بھوک سے مرنے سے بچایا گیا۔ وزیراعظم نے کورونا کی دوسری لہر کا مقابلہ کرنے کے لئے حکومتی عزم کا اظہارکیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ اس بار ایس او پیز پر عمل درآمد زیادہ مشکل ہے۔ دونوں شخصیات کے درمیان احساس پروگرام پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔