جامعہ کراچی انٹری ٹیسٹ 11000 امیدوار میدان میں اترنے کیلیے تیار
سندھ کی سب سے بڑی یونیورسٹی میں انٹری ٹیسٹ کووڈ19 ایس اوپیز کے تحت 12 اور13 دسمبر کو لیا جائے گا
جامعہ کراچی میں داخلوں کے لیے انٹری ٹیسٹ بالترتیب 12 اور13 دسمبر کو لیا جائے گا جب کہ مجموعی طورپر انٹری ٹیسٹ میں 11000 سے زائد امیدوار شریک ہورہے ہیں۔
اعلیٰ تعلیمی کمیشن اسلام آباد نے تعلیمی اداروں کی بند ش کے باوجود جامعات کو داخلوں کے لیے انٹری ٹیسٹ لینے کی اجازت دے رکھی ہے اور جامعہ کراچی کی ایڈمیشن کمیٹی کی ڈائریکٹر ڈاکٹر صائمہ اختر کے مطابق اس بار کووڈ19 کے ایس اوپیز کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے 11000 سے زائد طلبہ کے لیے 40ٹیسٹ سینٹرز قائم کیے گئے ہیں۔
گذشتہ برس ان ٹیسٹ سینٹرز کی تعداد 26 تھی،گزشتہ برس ایک کلاس روم میں 60 امیدواروں نے بیٹھ کر ٹیسٹ دیا تھا جبکہ اس سال ایک کلاس روم میں 30 امیدوار بیٹھیں گے۔
واضح رہے کہ پہلے روز 12 دسمبر کو ماسٹرز پروگرام کے انٹری ٹیسٹ میں 550 امیدوار شریک ہوں گے جبکہ اگلے روز 13 دسمبر کو بیچلرز پروگرام کے انٹری ٹیسٹ میں 10500 سے زائد امیدوارشریک ہورہے ہیں، ان10500 امیدواروں میں 2500 سے زائد امیدوار ڈاکٹر آف فارمیسی مارننگ وایوننگ کے ہوں گے،مجموعی طور پر بیچلرز پروگرام کے داخلوں کے لیے یہ10500 امیدوار 19 شعبہ جات کی 2000 مختص نشستوں کے لیے داخلہ ٹیسٹ دے رہے ہیں جبکہ ماسٹرز پروگرام کے پانچ مختلف شعبوں کے لیے 550 امیدوار داخلہ ٹیسٹ دے رہے ہیں۔
ڈاکٹر صائمہ اختر کے مطابق امیدواروں کے ٹیسٹ سینٹرز ان کی انٹرمیڈیٹ کی فیکلٹی کی بنیاد پر بنائے گئے ہیں جس میں کامرس،آرٹس،پری میڈیکل اورپری انجینئرنگ کے ٹیسٹ سینٹرز شامل ہیں۔