مرد اور خواتین ووٹرزمیں خلیج مزید بڑھ گئی

مرد اور خواتین ووٹرز کی کل تعداد میں اب بھی 10فیصد سے زائد کا فرق ہے۔

مرد اور خواتین ووٹرز کی کل تعداد میں اب بھی 10فیصد سے زائد کا فرق ہے۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD:
الیکشن کمیشن مرد اور خواتین ووٹرز کے درمیان گیپ کم کرنے میں ناکام ہے۔


ملک کے 21 اضلاع میں مرد اور خواتین ووٹرز کے درمیان فرق کم ہونے کی بجائے بڑھ گیا، مرد اور خواتین ووٹرز کی کل تعداد میں اب بھی 10فیصد سے زائد کا فرق ہے۔

قانون کے مطابق جن اضلاع میں فرق 10فیصد زیادہ ہو وہاں خصوصی اقدامات کر کے گیپ میں کمی لانی ہوتی ہے، گیپ بڑھنے والے اضلاع میں پنجاب کے 2،سندھ کے 9،خیبر پختونخوا کے 3اور بلوچستان کے6 اضلاع شامل ہیں۔
Load Next Story