بہروز سبزواری نے کورونا کو شکست دیدی

خدا کی مہربانی سے میرے والد اب بالکل ٹھیک ہیں، شہروز سبزواری


ویب ڈیسک December 10, 2020
شہروز سبزواری نے اپنے والد کی صحت یابی کے لیے دعا کرنے والے لوگوں کا شکریہ بھی ادا کیا، فوٹوفائل

سینیئر اداکار بہروز سبزواری نے کورونا وائرس کو شکست دے دی۔

چند روز قبل اداکار بہروز سبزواری بھی کورونا کی دوسری لہر کا شکار ہوگئے تھے۔ ان کے بیٹے شہروز سبزواری نے اپنے والد میں کورونا وائرس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کے والد اسپتال میں زیرعلاج ہیں تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نیلم منیر نے کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کردی

گزشتہ روز شہروز سبزواری نے ہی انسٹاگرام اسٹوری میں اپنے والد کی صحت سے متعلق مداحوں کو آگاہ کرتے ہوئے کہا خدا کی مہربانی سے اب ان کے والد بالکل ٹھیک ہیں اور اسپتال سے گھر منتقل ہوگئے ہیں۔ انہوں نے اپنے والد کی صحت یابی کے لیے دعا کرنے والے لوگوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔

واضح رہے کہ اداکارہ نیلم منیر بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئی ہیں گزشتہ روز انہوں نے کووڈ 19 ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کرتے ہوئے تمام لوگوں سے دعاؤں کی اپیل کی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں