اپوزیشن جمہوری نظام کو نقصان پہنچانے کے درپے ہے شاہ محمود قریشی

اپوزیشن جمہوریت کے علمبردار بنتی ہے لیکن جمہوریت کو نقصان پہنچا رہی ہے، شاہ محمود قریشی


ویب ڈیسک December 10, 2020
اپوزیشن کو دیکھنا چاہیے ملکی حالات کیا ہیں، وزیر خارجہ فوٹو: فائل

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہاپوزیشن اس نظام کو نقصان پہنچانے کے درپے ہے، وہ جس راستے پر چل رہی ہے اس سے انہیں کچھ حاصل نہیں ہوگا۔

اپنے بیان میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت میں اقلیتیں دباؤ میں ہیں،کسان سراپا احتجاج ہیں، دنیا دیکھ رہی ہے بھارت انسانی حقوق کا کھلم کھلا مذاق اڑا رہا ہے، مقبوضہ کشمیر میں عورتوں اور بچوں کو نشانہ بنایا گیا، خواتین کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے،بھارت نے کمیونی کیشن بلیک آؤٹ سے خبروں کو چھپا رکھا ہے،دنیا کو مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے ظلم کا پتا ہے، پاکستان نے مقبوضہ کشمیر پر دنیا کے ذمہ دار افراد کو آگاہ رکھا ہوا ہے، عالمی میڈیا بھارتی مظالم کو اجاگر کرنے پر مزید توجہ دینی چاہیے، انسانی حقوق کی تنظیموں کو فعال کرنے کی ضرورت ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت فالس فلیگ آپریشن کر سکتا ہے لیکن ہم غافل نہیں، بھارت نے کوئی مس ایڈونچر کیا تو اس کا ردعمل بھی آئے گا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کورونا کی دوسری لہر بہت سنگین ہے، ہم سیاسی لوگ ہیں، جلسوں کے خلاف نہیں ہیں لیکن اپوزیشن کو دیکھنا چاہیے ملکی حالات کیا ہیں، آپ لانگ مارچ کریں گے، دھرنا دیں گے دے لیجیے، اپوزیشن جس راستے پر چل رہی ہے اس سے انہیں کچھ حاصل نہیں ہوگا، اپوزیشن اس نظام کو نقصان پہنچانے کے درپے ہے، آپ جمہوریت کے علمبردار بنتے ہیں لیکن جمہوریت کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں