سردی میں بھی لوڈ شیڈنگ بجلی کے ستائے غریب آباد کے مکینوں کا احتجاج
کے ای ایس سی کے خلاف شدید نعرے بازی، اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے علاوہ بھی علاقے میں بجلی کی طویل بندش جاری ہے،مکینوں کی گفتگو
بجلی کی طویل بندش کے خلاف غریب آباد کے مکینوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کے ای ایس سی کے خلاف نعرے لگائے اور رکاوٹیں کھڑی کر کے سڑک کو بند کر کے ٹریفک معطل کردیا جس کے باعث ملحقہ علاقوں میں بدترین ٹریفک جام ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق غریب آباد سمیت ملحقہ علاقوں میں بجلی کی طویل بندش سے بیزار ہوکر علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد نے گھروں سے نکل کر کے ای ایس سی انتظامیہ کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے نعرے بازی کی اور سڑک پر رکاوٹیں کھڑی کر کے ٹریفک معطل کردیا، مشتعل مظاہرین کا کہنا تھا کہ سردی میں بھی کے ای ایس سی کی جانب سے اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے باوجود غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری ہے اور ان کے علاقے میں بجلی کی طویل بندش سے مکینوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔
احتجاج کے باعث غریب آباد سے سوک سینٹر جانے والی شارع پر ٹریفک معطل ہوگیا جس کی وجہ سے ملحقہ علاقوں میں بدترین ٹریفک جام ہوگیا اور گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں پولیس حکام نے مشتعل افراد کو بجلی کی فراہمی کی یقین دہانی کے بعد منتشر کرکے ٹریفک بحال کرادیا، ٹریفک جام کے باعث شہریوں نے منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے کیا ،شہریوں کا کہنا تھا کہ شہر میں احتجاج اور مظاہرے معمول ہیں لیکن خمیازہ ہمیں بدترین ٹریفک جام کی صورت میں برداشت کرنا پڑتا ہے انتظامیہ ان مظاہروں پر قابو پانے اور شہریوں کو ٹریفک جام کے مسائل سے نجات دلانے میں سنجیدہ دکھائی نہیں دیتی۔