پی ڈی ایم کی گاڑی کا حادثے سے دوچار ہونا یقینی ہے فواد چوہدری

پی ڈی ایم والوں کی اسٹیئرنگ کمیٹی کا اسٹیئرنگ کسی کے پاس، انجن کسی اور کے کنٹرول میں ہے، وفاقی وزیر


ویب ڈیسک December 10, 2020
لندن سے پی ڈی ایم کا گئیر لگانے والوں کی ہینڈ بریک کراچی والے کھینچ دیتے ہیں، فواد چوہدری فوٹو: فائل

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کی گاڑی کا حادثے سے دوچار ہونا یقینی ہے۔

اپنی ٹوئٹ میں فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم والوں کی اسٹیئرنگ کمیٹی کا اسٹیئرنگ کسی کے پاس، انجن کسی اور کے کنٹرول میں ہے جبکہ بریک کسی اور کے پاؤں کے نیچے ہے۔

وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ ڈرائیور پختہ نہیں اور لندن سے پی ڈی ایم کا گئیر لگانے والوں کی ہینڈ بریک کراچی والے کھینچ دیتے ہیں۔ پی ڈی ایم کی گاڑی کا حادثے سے دوچار ہونا یقینی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں