لائن آف کنٹرول پربھارتی فوج کی گولہ باری پاک فوج کا موثرجواب
بھارتی فوج نے تتہ پانی اورکھوئی رٹہ سیکٹر میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا
بھارتی فوج نے ایک مرتبہ پھر لائن آف کنٹرول پر گولہ باری کرکے شہری آبادی کو نشانہ بنایا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق لائن آف کنٹرول پر تتہ پانی اورکھوئی رٹہ سیکٹر میں بھارتی فوج کی جانب سے بلا اشتعال گولہ باری سے شہری آبادی کو نشانہ بنایا گیا جس سے ایک خاتون زخمی ہوگئیں۔ گولہ باری سےعلاقے میں شدید خوف وہراس پھیل گیا جب کہ شہری بھی محصورہوگئے۔
دوسری جانب بھارتی اشتعال انگیزی پر پاک فوج کی جانب سے بھی دشمن کومنہ توڑ جواب دیا گیا۔
گزشتہ روز بھی بھارتی فوج نے کھوئی رٹہ سیکٹرمیں سیزفائرکی خلاف ورزی کرتے ہوئے اشتعال انگیزی کی تھی جس سے دو جوان شہید ہوگئے تھے۔
واضح رہے کہ بھارت میں گزشتہ کئی روز سے کسانوں کی جانب سے احتجاج کیا جارہا ہے جس کے پیش نظر مودی سرکاردنیا بھر سے شدید تنقید کی جارہی ہے ، بھارت نے اپنے عوام کی توجہ داخلی صورت حال سے ہٹانے کے لیے ورکنگ باؤنڈری اورایل او سی پر بڑے پیمانے پر فوجی سرگرمیاں تیز کردی ہیں۔