کراچی کے لئے 50 جدید فائر ٹینڈرز اور 2 واٹر باوزرز خرید لئے گئے
فائر ٹینڈرز اور واٹر باؤزرز ایک ارب 30 کروڑ روپے سے زائد لاگت کے خریدے گئے، ذرائع
شہر کے لئے ایک ارب 30 کروڑ روپے سے زائد لاگت کے 50 جدید فائر ٹینڈرز اور واٹر باؤزرز خرید لئے گئے۔
کراچی کے شہریوں کے لئے اچھی خبر ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے کراچی کے لئے وعدہ مکمل ہونے والا ہے، کراچی کے لئے ایک ارب 30 کروڑ روپے سے زائد لاگت کے 50 جدید فائر ٹینڈرز اور 2 واٹر بازرز خرید لئے گئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ 25 دسمبر تک فائر ٹینڈر کی شپمنٹ کراچی کے لئے روانہ کی جائے گی، جب کہ جنوری میں 50 جدید فائر ٹینڈرز کے ایم سی کے حوالے کردیے جائیں گے۔
واضح رہے کہ کے ایم سی کو آگ بجھانے کے آلات فراہم کرنے کی اسکیم 2017کے کراچی پیکج کا حصہ ہے، اور فائر ٹینڈرز فراہمی کی اسکیم 2017 سے زیر التواء تھی۔