پاک بحریہ نے کمباٸنڈ ٹاسک فورس 151 کی کمانڈ سنبھال لی

پاک بحریہ اس سے پہلے بھی 8 مرتبہ ٹاسک فورس - 151 کی کمانڈ سنبھال چکی ہے

تبدیلی کمانڈ کی تقریب کمبائنڈ میری ٹائم فورسزہیڈکوارٹرز بحرین میں منعقد ہوئی: فوٹو: فائل

کمبائنڈ میری ٹائم فورسزمیں پاک بحریہ نے کمباٸنڈ ٹاسک فورس - 151 کی کمانڈ سنبھال لی۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ نے کمباٸنڈ ٹاسک فورس - 151 کی کمانڈ سنبھال لی۔ تبدیلی کمانڈ کی تقریب کمبائنڈ میری ٹائم فورسزہیڈکوارٹرز بحرین میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں بحرین میں تعینات پاکستان اورترکی کے سفیروں سمیت دیگر سفارتی اور عسکری شخصیات نے بھی شرکت کی۔ پاک بحریہ اس سے پہلے بھی 8 مرتبہ ٹاسک فورس - 151 کی کمانڈ سنبھال چکی ہے۔


ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کے کموڈورعبدالمنیب کمباٸنڈ ٹاسک فورس - 151 کے نئے کمانڈر تعینات ہوئے۔ اس سے پہلے یہ کمانڈ برادر ملک ترکی کے پاس تھی۔

کموڈورعبدالمنیب نے اپنے خطاب میں سبکدوش ہونے والے کمانڈرکمبائنڈ ٹاسک فورس ۔ 151 اور ان کی ٹیم کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ خطے میں امن واستحکام کیلئے پاک بحریہ دیگر ممالک کی بحری افواج کے ساتھ مل کر کام کرتی رہے گی۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق کمبائنڈ ٹاسک فورس 151 کمبائنڈ میری ٹائم فورسزکے زیرنگرانی اپنے فرائض انجام دے رہی ہے، کمبائنڈ ٹاسک فورس - 151 میری ٹائم سیکیورٹی، بحری قزاقی اورسمندر میں دہشت گردی کی روک تھام کو یقینی بناتی ہے۔
Load Next Story