پی آئی اے نے کوئٹہ سے تربت کیلئے دو طرفہ پروازیں شروع کردیں

ہفتہ وار دو پروازیں آپریٹ کی جائیں گے


ویب ڈیسک December 10, 2020
ہفتہ وار دو پروازیں آپریٹ کی جائیں گے

قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کی جانب سے تربت اور کوئٹہ کے شہریوں کیلئے خوش خبری ہے کہ پی آئی اے نے کوئٹہ سے تربت کیلئے دو طرفہ پروازیں شروع کردیں۔

پی آئی اے نے آج سے کوئٹہ سے تربت کیلئے اپنی پروازیں شروع کردی ہیں۔ ترجمان پی آئی اے عبداللہ خان کے مطابق پہلی پرواز دوپہر 12 بجے کوئٹہ سے تربت کیلئے روانہ ہوگئی اور ہفتہ وار دو پروازیں آپریٹ کی جائیں گے۔

ترجمان نے کہا کہ تربت، گوادر، جیونی اور گرد و نواح کے عوام کا دیرینہ مطالبہ تھا کہ صوبائی دارالحکومت کیلئے دوبارہ پروازیں شروع کی جائیں، لہذا تربت کیلئے پروازیں شروع کرنے سے وہاں کے مسافروں کیلئے فضائی سفری سہولت میسر آئیں گی، بہت جلد انشاءاللہ ملک کے دیگر شہروں سے بھی گوادر کیلئے پروازیں چلائی جائیں گی۔

ترجمان پی آئی اے نے مزید کہا کہ پی آئی اے کے سی ای او ایئر مارشل ارشد ملک پہلے ہی گوادر کو فروغ دینے کیلئے پی آئی اے کے کردار ادا کرنے کا وعدہ کرچکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |