ولدیت کے خانے میں عمران ہاشمی اور سنی لیون لکھنے والے طالب علم کو اداکار کا دلچسپ جواب 

اداکار عمران ہاشمی آج کل فلم ’چہرے‘ اور ’ممبئی ساگا‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں


ویب ڈیسک December 10, 2020
اداکار عمران ہاشمی آج کل فلم ’چہرے‘ اور ’ممبئی ساگا‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں

یونیورسٹی کے ایڈمٹ کارڈ پر ولدیت کے خانے میں عمران ہاشمی اور سنی لیون لکھنے والے طالب علم کو عمران ہاشمی نے دلچسپ جواب دے ڈالا۔

 

بھارتی ریاست بہار سے تعلق رکھنے والے 20 سالہ طالب علم نے اپنی یونیورسٹی کے ایڈمٹ کارڈ پر ولدیت کے خانے میں بالی ووڈ اداکار عمران ہاشمی اور اداکارہ سنی لیون کا نام لکھ کر سب کو حیرت میں مبتلا کردیا۔

یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے جب خبر کو سوشل میڈیا پر ڈالا گیا تو فوراً وائرل ہوگئی جس پر اداکار عمران ہاشمی کو بھی سامنے آنا پڑا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اس خبر کو شیئر کرتے ہوئے عمران ہاشمی نے لکھا '' میں قسم کھاتا ہوں، یہ میرا بچہ نہیں ہے''۔



دوسری جانب عمران ہاشمی کے جواب پر صارفین کی جانب سے کمنٹس میں دلچسپ جوابات دیے گئے۔ ایک صارف نے تو اس طالب علم کا ایڈمٹ کارڈ ہی شیئر کردیا۔



اشیش کمار نامی صارف نے عمران ہاشمی کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ میں ایک قدم آگے بڑھ کر کہتا کہ ہاں میں تمہارا بیٹا ہوں، لیکن سنی لیونی کو بطور ماں سوچنے سے بھی نفرت ہے کیوں کہ وہ میرا 'کرش' ہے۔



ادھر یونیورسٹی انتظامیہ نے واقعے کی انکوائری کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ یقینی طور پر یہ کسی کی شرارت ہے اور ممکنہ طور پر طالب علم نے خود ہی ایسا کیا ہوگا تاہم انکوائری رپورٹ کی بنیاد پر کسی کے خلاف حتمی فیصلہ لیا جائے گا۔

واضح رہے اداکار عمران ہاشمی آج کل فلم 'چہرے' اور 'ممبئی ساگا' کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |