کراچی میں تیز ہوائیں چلنے لگیں پارہ گرنے کا امکان

شہر میں 12 سے 18 گھنٹوں میں ہواؤں کی شدت میں اضافہ ممکن ہے، محکمہ موسمیات


ویب ڈیسک December 10, 2020
سسٹم کے نتیجے میں کراچی میں بادل آسکتے ہیں تاہم بارش کو امکان نہیں، محکمہ موسمیات۔ فوٹو:فائل

شہر میں 25 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

ترجمان محکمہ موسمیات خالد ملک کے مطابق کراچی میں ہواؤں کی رفتار بڑھ گئی ہے اور اس وقت شہر میں 25 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، جب کہ 12 سے 18 گھنٹوں میں ہواؤں کی شدت میں اضافہ ممکن ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اس وقت تربت اور خضدار کے قریب ایک سلسلہ موجود ہے، ہواؤں کا موجودہ سلسلہ گزشتہ دنوں ملک میں داخل ہونے والے سسٹم کا حصہ ہے، اور یہی سلسلہ شہر میں تیز ہواؤں کا سبب بن رہا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے چند گھنٹوں میں سسٹم کراچی کے قریب سے گُزرے گا، سسٹم کے نتیجے میں کراچی میں بادل آسکتے ہیں، اور جمعے سے شہر کا پارہ گرنے کا امکان ہے، تاہم بادلوں کے باوجود شہر میں بارش کا کوئی امکان نہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |