ہمیشہ سادگی سے شادی کرنا چاہتی تھی لاک ڈاؤن نے خواہش پوری کردی نتاشا علی

لوگ شادی کے کپڑوں پر لاکھوں روپے برباد کرتے ہیں اور وہ دوبارہ پہن بھی نہیں سکتے، ادکارہ نتاشا علی


ویب ڈیسک December 10, 2020
لوگ شادی کے کپڑوں پر لاکھوں روپے برباد کرتے ہیں اور وہ دوبارہ پہن بھی نہیں سکتے، ادکارہ نتاشا علی

پاکستان کی خوبصورت ماڈل واداکارہ نتاشا علی نے انکشاف کیا ہے کہ وہ انہوں نے لاک ڈاؤن کے دوران سادگی سے شادی کرلی۔

مارننگ شو میں میزبانی کے فرائض انجام دینے والی اداکارہ نتاشا علی نے ایک انٹریو میں انکشاف کیا ہے کہ وہ 14 اگست کو شادی کے بندھن میں بندھ چکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چونکہ میری شادی کے فوراً بعد محرم کا مہینہ شروع ہوگیا اس لیے ہم نے کسی قسم کی تقریبات یا خوشیاں نہیں منائی، شادی سے دو ماہ پہلے تک میں بہت پرجوش تھی لیکن پھر محرم کے باعث بعد میں بھی کوئی تقریب منعقد نہیں کی۔

ایک سوال کے جواب میں نتاشا علی کا کہنا تھا کہ میں شادی کے دوران بہت زیادہ تقریبات کے حق میں بھی نہیں ہوں، شادی سے پہلے جب مجھ سے پوچھا جاتا تھا کہ میں شادی میں کیا پہنوں گی اور کیا کیا تقریبات ہوں گی تو میں نے ہمیشہ یہی جواب دیا کہ میں ماں باپ کا پیسہ لگانا ہی نہیں چاہتی، اور چاہتی تھی کہ میرا نکاح اور شادی ایک دن میں سادگی سے ہو، وہ ساری چیزیں میری پوری ہوگئی۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ میں نے نکاح میں صرف ایک جوڑا پہنا تھا اور ہماری تقریب بھی ایک ہی ہوئی تھی جس میں 10 سے 12 افراد شریک تھے جب کہ آج کل دلہنیں لاکھوں روپے کا جوڑا پہن کر آتی ہیں جس کا کوئی فائدہ نہیں کیوں کہ وہ دو گھنٹے میں برباد ہوجاتا ہے جو آپ بعد میں کبھی استعمال نہیں کرسکتے۔

میزبان کی جانب سے پوچھے گئے سوال پر اداکارہ کا کہنا تھا کہ میرے شوہر سول انجینئر ہیں اور انہیں متعدد مارننگ شوز میں مدعو کیا جاچکا ہے لیکن کسی بھی پروگرام میں ان کی شرکت حکومت کی اجازت سے مشروط ہے اس لیے ان کا اسکرین پر آنا آسان نہیں تھا ورنہ آج وہ یہاں میرے ساتھ موجود ہوتے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں