افغانستان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے خاتون صحافی جاں بحق
ملالہ میوند کے قتل کی ذمہ داری کسی متحارب گروپ نے قبول نہیں کی
افغانستان میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے خاتون صحافی ملالہ میوند کو قتل کردیا۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق افغانستان کے شہر جلال آباد کے علاقے گولئی ارابن میں پہلے سے گھات لگائے مسلح افراد نے گاڑی پر فائرنگ کردی، جس سے ایک خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔
جاں بحق ہونے والی خاتون کی شناخت ملالہ میوند کے نام سے ہوئی، وہ ایک مقامی ٹی وی چینل سے منسلک صحافی تھیں جب کہ دوسرا شخص ان کا ڈرائیور بتایا جاتا ہے۔ اب تک ملالہ میوند پر حملے کی ذمہ داری کسی بھی گروپ نے تسلیم نہیں کی۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے افغان صوبے ہلمند میں بھی ایک صحافی الیاس دائے کو بارودی مواد سے نشانہ بنا کر قتل کیا گیا تھا۔