پشاور میں جعلی سکے بنانے والا ملزم گرفتار سکے ڈھالنے کی ویڈیو بھی آگئی

ملزم کے قبضے سے جعلی سکے بنانے والی مشینری برآمد


ویب ڈیسک December 10, 2020
ملزم کے قبضے سے جعلی سکے بنانے والی مشینری برآمد فوٹو:فائل

کیپیٹل سٹی پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے جعلی پاکستانی سکے بنانے والے گروہ کا سرغنہ گرفتار کرلیا جس کی سکے ڈھالنے کی ویڈیو بھی سامنے آگئی۔

ایس ایس پی آپریشن منصور امان کو خفیہ اطلاع ملنے پر ایس پی سٹی عتیق شاہ کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے خصوصی آپریشن کیا جس میں ڈی ایس پی گلبہار لقمان، ایس ایچ او پھندو ہمایوں خان اور دیگر پولیس افسران نے حصہ لیا۔

پولیس ٹیم نے چھاپہ مار کر جعلی سکے ڈھالنے والے شخص کو گرفتار کرلیا۔ ملزم سجاد الرحمان ولد رحمان شاہ کا تعلق حسن خیل شیریکرہ سے ہے۔

ایس ایس پی آپریشن منصور امان نے بتایا کہ ملزم کے قبضے سے جعلی سکے بنانے والی مشینری برآمد کرلی گئی اور دوران تلاشی اس کے قبضے سے تیار جعلی سکے بھی برآمد ہوئے۔

پولیس نے ملزم کے خلاف کرنسی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید قانونی چارہ جوئی شروع کردی ہے۔

content.jwplatform.com

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |