پرائیویسی کی خلاف ورزی فرانس میں گوگل اورایمازون پر135ملین یورو کے جرمانے

کمپنیوں نے صارفین کی اجازت کے بغیر ان کے براؤزرز میں اشتہارات کی کوکیز لگائیں


ویب ڈیسک December 10, 2020
ہم اپنے پرائیویسی طریقہ کار کومستقل طور پر اپ ڈیٹ کرتے ہیں، ایمازون: فوٹو: فائل

لاہور: صارفین کی پرائیویسی کی خلاف ورزی کرنے پرڈیٹا پرائیویسی ریگولیٹرنے گوگل پر100 ملین یورواورایمازون پر35 ملین یوروکا جرمانہ عائد کردیا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فرانس کے ڈیٹا پرائیویسی ریگولیٹرنے صارفین کی پرائیویسی کی خلاف ورزی پربین الاقوامی ٹیکنالوجی کمپنیوں گوگل اورایمازون پربھاری جرمانے عائد کردیے۔ فرانس کی جانب سے گوگل کے دومخلتف یونٹس کو 100 ملین یوروجبکہ ایمازون کی ایک کمپنی پر35 ملین یورو کا جرمانہ عائد کردیا ہے۔

پرائیویسی ریگولیٹرکے مطابق گوگل نے ستمبرکے ماہ سے لے کراب تک متعدد تبدیلیاں کی ہیں۔ کمپنیوں نے صارفین کی اجازت کے بغیران کے براؤزرزمیں اشتہارات کی کوکیز لگائیں۔

اس متعلق گوگل نے اپنے بیان میں کہا کہ ہمارے پاس واضح معلومات مہیا کرنے سمیت واضح کنٹرول، مضبوط داخلی ڈیٹا گورننس ، محفوظ انفراسٹرکچراورسب سے بڑھ کرمددگار مصنوعات فراہم کرنے کا ریکارڈ قائم ہے، اس لیے فرانسیسی قوانین اورریگولیٹری رہنمائی غیر یقینی ہے۔

ایمازون نے بھی اس متعلق کہا کہ ہم اپنے پرائیویسی طریقہ کار کومستقل طور پر اپ ڈیٹ کرتے ہیں تاکہ ہم یہ یقینی بنائیں کہ ہم کسٹمرزاورریگولیٹرزکی کی ضروریات اورتوقعات کوپورا کریں اورساتھ ساتھ ہم جس بھی ملک میں کام کرتے ہیں اس میں تمام قابل اطلاق قوانین کی مکمل تعمیل کریں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں