وزیراعظم کی اپوزیشن سے جلسے چند ماہ کیلیے ملتوی کرنے کی اپیل

جلسوں سے مجھے فرق نہیں پڑے گا، اپوزیشن لوگوں کی جانوں کوخطرے میں ڈال رہی ہے، وزیراعظم عمران خان


ویب ڈیسک December 10, 2020
قوم سے اپیل کرتا ہوں کہ احتیاط  کریں اور کورونا ایس اوپیز پر عملدرآمد کریں، وزیراعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ جلسوں سے مجھے کوئی فرق نہیں پڑے گا لیکن اس سے لوگوں کی جانوں کو خطرہ ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے قوم سے اپیل کی ہے کہ وہ احتیاط کریں اور کورونا ایس اوپیز پر عملدرآمد کریں، ہم نے پہلی لہر میں اپنے لوگوں کولاک ڈاؤن سے بچایا، پہلی لہرمیں قوم نےایس او پیزپرعمل کیا لیکن دوسری لہرمیں باقی دنیا کیلئے بھی ایس اوپیز پرعمل درآمد مشکل ہوگیا ہے، کورونا کیسزمیں اضافے سے ہمارےاسپتالوں، ہیلتھ ورکرز پرپریشر پڑے گا۔

وزیراعطم عمران خان نے کہا کہ اپوزیشن کے جلسوں سے مجھ پرکوئی پریشرنہیں پڑے گا، وہ صرف لوگوں کی جانوں کو خطرے میں ڈال رہے ہیں، اپوزیشن سے اپیل کرتا ہوں دو تین ماہ بعد جلسے کرلیں کیوں کہ جلسوں میں کورونا پھیلنے کا خدشہ زیادہ ہوتا ہے، ملتان میں پی ڈی ایم جلسے کے بعد کورونا وارڈ کے 64 فیصد بیڈ بھرچکے ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں: بھارت خطے میں جمہوریتوں کو ناکام بنانے کی سرگرمیوں میں ملوث ہے، وزیر اعظم

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ امریکہ اوریورپ میں کورونا کیسزمیں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، بھارت میں کورونا سے ڈیڑھ لاکھ سے زائد اموات ہوئیں، پوری قوم کو کوروناایس اوپیزپرعملدرآمد کرناچاہیے، ماسک کے استعمال سے کورونا پھیلنے کے چانس کم ہوجاتے ہیں، اگر اسی طرح کورونا کیسزمیں اضافہ ہوتا رہا تواسپتال بھرجائیں گے، زیادہ سردی میں کورونا کیسز پھیلنے کا خدشہ ہے، اس وقت پشاورمیں40 فیصد کورونا کے بیڈز بھرچکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |