روسی صدر کو ایٹمی جنگ سے محفوظ رکھنے والے طیارے سے چور اہم سامان لے اڑے

کریملن نے چوری کے واقعہ کو ہنگامی حالت قرار دیدیا


ویب ڈیسک December 10, 2020
کریملن نے چوری کے واقعہ کو ہنگامی حالت قرار دیدیا۔ فوٹو : فائل

روسی صدر ولادی میر پوٹن کو ایٹمی جنگ سے محفوظ رکھنے کے لیے بنائے گئے طیارے'ڈومز ڈے' سے چوروں نے اہم سامان چرالیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق روسی صدر ولادی میر پوٹن کو ایٹمی جنگ کے دوران محفوظ رکھنے کے لیے بنائے گئے طیارے 'ڈومز ڈے' میں چوری کی واردات ہوئی اور چور مواصلات کا اہم ساز و سامان لے اڑے۔

روسی پولیس کے مطابق طیارہ دارالحکومت ماسکو سے 11 ہزار کلو میٹر جنوب میں واقع شہر تاگنروگ میں موجود تھا کہ اس دوران چوروں نے اندر گھس کر مواصلات کے لیے لگائے گئے سامان کے 39 پرزے چرالیے تاہم ابھی تک واردات کرنے والے افراد کی شناخت نہیں ہوسکی ہے اور پولیس کی تحقیقات جاری ہیں۔

دوسری جانب صدارتی ترجمان نے چوری کے واقعہ کو ہنگامی حالت قرار دیتے ہوئے کہا کہ چوری سے متعلق تحقیقات جاری ہیں اور سیکیورٹی کو مزید بہتر بنایا جائے گا تاکہ آئندہ اس طرح کا واقعہ رونما نہ ہو۔

واضح رہے کہ 'ڈومز ڈے' طیارہ زمین پر اترے بغیر ہی کئی روز تک فضا میں رہ سکتا ہے جب کہ اس کو بنانے کا مقصد تیسری عالمی جنگ یا ایٹمی حملوں کی صورت میں روسی صدر سمیت اہم روسی شخصیات کی بحفاظت آمدورفت کو یقینی بنانا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |