فرانس میں تیزی سے پھیلنے والے برڈ فلو کی وبا پھوٹ گئی

بدھ کو جنوب مغربی فرانس میں دوسرے فارم ہاؤس میں وبا کی تصدیق ہوئی ہے، مقامی حکام


ویب ڈیسک December 10, 2020
وبا سے متاثرہ فارمز کے علاقوں کو سیکیورٹی زون قرار دے دیا گیا ہے۔(ٖفوٹو،رائٹرز)

کورونا وائرس سے بری طرح متاثر ہونے کے بعد فرانس میں انتہائی تیزی سے پھیلنے والی برڈ فلو وبا بھی پھوٹ پڑی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مقامی حکام کا کہنا ہے کہ جنوب مغربی فرانس کے علاقوں کے فارموں میں انتہائی تیزی سے پھیلنے والے برڈ فلو کی وبا کی تصدیق ہوئی ہے۔حکام کے مطابق انتہائی خطرناک برڈ فلو کی موجودگی کی اطلاع فرانس کے لینڈز علاقے کے ایک ضلعے میں رواں ہفتے ملے تھی، جہاں ایک فارم ہاؤس میں برڈ فلو کی تصدیق ہوئی تھی۔

بدھ کو فرانس میں برڈ فلو کی وبا پھوٹنے کی اطلاع ملنے کے بعد فارم ہاوس کے گرد سیکیورٹی زون بنادیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ فرانس کورونا وائرس کی وبا سے شدید ترین متاثرہ ممالک میں بھی شامل ہے۔ فرانس میں کورونا وائرس سے 23 لاکھ افراد متاثر ہوئے جب کہ ہلاکتوں کی تعداد 56 ہزار سے زائد ہوچکی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |