زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ

قرضوں اور بیرونی ادائیگیوں کے بعد سرکاری ذخائر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا


Business Reporter December 10, 2020
قرضوں اور بیرونی ادائیگیوں کے بعد سرکاری ذخائر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ فوٹو:فائل

زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 20 ارب 40 کروڑ 24 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق 4 دسمبر کو ختم ہونے والے ہفتہ کے دوران 35 کروڑ 90 لاکھ ڈالر موصول ہوئے۔ موصول ہونے والی رقم میں ایشیائی ترقیاتی بینک سے ملنے والے 30 کروڑ 70 لاکھ ڈالر بھی شامل ہیں۔ جب کہ قرضوں اور بیرونی ادائیگیوں کے بعد سرکاری ذخائر میں 18 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 13 ارب 29 کروڑ 85 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے جب کہ کمرشل بینکوں کے پاس 7 ارب 10 کروڑ 39 لاکھ ڈالر موجود ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔