آئندہ ہفتے کیلیے سپریم کورٹ کا روسٹر برقرار 7 بینچ تشکیل
چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی خود 30 اور 31 دسمبر کو لاہور اور باقی 3 دن یکم سے 3جنوری تک اسلام آباد میں کیس سنیں گے۔
اگلے ہفتے کیلیے سپریم کورٹ کاروسٹر برقرار رکھا گیاہے،3،3 بینچ لاہور اورکراچی رجسٹری جبکہ ایک پرنسپل سیٹ اسلام آباد میں سماعت کرے گا۔
چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی خود 30 اور 31 دسمبر کو لاہور اور باقی 3 دن یکم سے 3جنوری تک اسلام آباد میں کیس سنیں گے۔لاہور رجسٹری میں پہلے2دن چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی کی سربراہی میں جسٹس ثاقب نثار اور جسٹس آصف سعید کھوسہ پر مشتمل بینچ مقدمات کی سماعت کرے گاجبکہ باقی3دن اسلام آبادمیں چیف جسٹس کی سربراہی میں جسٹس ناصر الملک اورجسٹس اعجازافضل خان پر مشتمل بینچ مقدمات سنے گا۔لاہوررجسٹری میں پہلا ڈویژن بینچ جسٹس جوادایس خواجہ اورجسٹس شیخ عظمت سعید، دوسرا جسٹس ثاقب نثار اورجسٹس اقبال حمیدالرحمان اور تیسرا جسٹس آصف سعیدکھوسہ اور جسٹس اعجازاحمد چوہدری پرمشتمل ہوگا۔کراچی میں ایک فل بینچ جسٹس انورظہیرجمالی،جسٹس گلزاراحمداور جسٹس اطہرسعید جبکہ 2 ڈویژن بینچوں میں سے ایک جسٹس خلجی عارف حسین اور جسٹس امیرہانی مسلم جبکہ دوسراجسٹس سرمدجلال عثمانی اور جسٹس مشیر عالم پر مشتمل ہوگا۔