وفاق حق نہیں دیگا تو حکمرانوں کیخلاف آواز بلند کرونگا ڈاکٹر مالک

نیٹو سپلائی بند کرنے کے حق میں نہیں ہوں، امریکا آیا تو ہم ناراض تھے جب امریکا جا رہا ہے تو بھی ہم ناراض ہیں،وزیراعلیٰ


Numainda Express December 27, 2013
نیٹو سپلائی بند کرنے کے حق میں نہیں ہوں، امریکا آیا تو ہم ناراض تھے جب امریکا جا رہا ہے تو بھی ہم ناراض ہیں،وزیراعلیٰ۔فوٹو:فائل

وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ نیٹو سپلائی بند کرنے کے حق میں نہیں ہوں، امریکا آیا تو ہم ناراض تھے جب امریکا جا رہا ہے تو بھی ہم ناراض ہیں، ڈبل سٹینڈرڈ نہیں ہونا چاہئے، ہماری حکومت آنے کے بعد بلوچستان کرپشن اور پولیو فری صوبہ بن گیا۔

لاپتہ افراد کے معاملے میں زیادہ پیشرفت نہیں ہوئی تاہم مسخ شد لاشوں کا ملنا کم ہو گیا ہے، بلوچستان کے حالات میں یقینا بیرونی قوتوں کا بھی ہاتھ ہے لیکن جب تک ہم اپنے اندرونی حالات ٹھیک نہیں کرینگے ان قوتوں کو دخل اندازی کے مواقع ملتے رہیں گے، کئی دہائیوں سے بلوچستان سے زیادتی ہوتی رہی ہے، اگر آج بھی وفاق ہمیں ہمارا حق نہیں دیگا تو میں حکمرانوں کے خلاف آواز بلند کرونگا لیکن ہم کسی قوم کے خلاف نہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور پریس کلب کے پروگرام ''گیسٹ آف آنر'' میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے پریس کلب کیلئے دس لاکھ روپے کا اعلان کرتے ہوئے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد بھی دی۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ بلوچستان کو لاہور پریس کلب کی تاحیات اعزازی ممبر شپ دینے کا اعلان کیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں