چیئرمین نیب این آئی سی ایل کیس میں کلیئرچارج دوبارہ سنبھال لیا

ڈی جی نیب ظاہر شاہ کی سربراہی میں 3 رکنی تحقیقاتی ٹیم نے نیب کے ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں اپنی رپورٹ پیش کی


Numainda Express December 27, 2013
ڈی جی نیب ظاہر شاہ کی سربراہی میں 3 رکنی تحقیقاتی ٹیم نے نیب کے ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں اپنی رپورٹ پیش کی ۔ فوٹو: فائل

چیئرمین نیب قمر الزمان چوہدری نے نیب کی تحقیقات میں کلیئر قرارپانے پر اپنے عہدے کا چارج دوبارہ سنبھال لیا ہے، وہ جمعرات کو اپنے دفتر آئے اور معمول کے کام کیے۔

این آئی سی ایل کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں نیب کے تحقیقات شروع کرنے کے فیصلے پر وہ رخصت پر چلے گئے تھے۔ ڈی جی نیب ظاہر شاہ کی سربراہی میں 3 رکنی تحقیقاتی ٹیم نے نیب کے ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں اپنی رپورٹ پیش کی تھی کہ چیئرمین نیب کیخلاف این آئی سی ایل کیس میں کوئی ایسا جرم ثابت نہیں ہو سکا جس کے باعث ان کو مزیدانکوائری میں شامل رکھا جائے ۔اجلاس میں اس رپورٹ کو تسلیم کرتے ہوئے چیئرمین ودیگر افسران کیخلاف مزید تحقیقات جاری نہ رکھنے کا فیصلہ کیا گیا تھا ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں