معروف تاجر سراج قاسم تیلی آہوں اورسسکیوں میں سپرد خاک
نمازجنارہ مسجد صہیم خیابان ڈی ایچ اے میں ادا، وزرا، سیاستدانوں و دیگر کی شرکت
بزنس مین گروپ کے چیئرمین، سابق صدر کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اورڈائریکٹر پاکستان بیوریج لمیٹڈ سراج قاسم تیلی کی نماز جنازہ کراچی میں ادا کردی گئی۔
مرحوم سراج قاسم تیلی کی نماز جنازہ مسجد صہیم خیابان ڈی ایچ اے کراچی میں جمعرات کو ادا کردی گئی اور بعدازاں انھیں آہوں اور سسکیوں کے ساتھ ڈیفنس فیز 7 ایکسٹینشن قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔
مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی بروز جمعہ مغرب اور عشا کے درمیان مسجدِ صہیم خیابان راحت ڈی ایچ اے فیز 6 میں منعقد کی جائے گی۔ نماز جنازہ میں وزرا ، سیاستدانوں، کے سی سی آئی کے عہدیدران، اراکین خاندان، کاروباری شخصیات سمیت ہر طبقہ سے وابستہ ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ مرحوم سراج تیلی نے پسماندگان میں بیوہ، بیٹے اور ایک بیٹی کو چھوڑا ہے۔
کراچی چیمبر آف کامرس کے صدر ایم شارق وہرہ نے تاجروصنعتکار برادری اور شہر کراچی کے حقوق کے لیے زندگی بھر جدوجہد کرنے اور بے مثال کردار پر سراج تیلی کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ سراج تیلی ہمارے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے اور عوامی خدمت کی پالیسی کے تحت تمام تاجروصنعتکار برادری اور کراچی والوں کے لیے ان کی غیر معمولی اور شاندار خدمات کے حوالے سے ہمیشہ انھیں یاد رکھا جائے گا، انھوں نے ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا جنھوں نے پورے ملک اور دنیا بھر سے اظہار تعزیت کے پیغامات بھیجے۔
انھوں نے کہا کہ مرحوم سراج قاسم تیلی کی نجی شعبے کے لیے خدمات، صنعتی ترقی کے لیے ان کی کاوشیں بالعموم اور تاجر و صنعتکار برادری میں اتحاد پیدا کرنے کے حوالے سے ان کی کوششیں اور ملکی معاشی ترقی میں ان کا کردار واقعی قابل تحسین تھا اور ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔
علاوہ ازیں گورنر سندھ عمران اسماعیل معروف صنعت کار مرحوم سراج قاسم تیلی کی رہائش گاہ پر گئے، انھوں نے سراج قاسم تیلی کے انتقال پر ان کے اہلِ خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے فاتحہ خوانی کی۔