گیس کی قلت چیئرمین اوگرا اور دیگر کو نوٹس جاری

سب سے زیادہ گیس پیدا کرنے باوجود سندھ میں گیس کی شدید قلت ہے، درخواست گزار


کورٹ رپورٹر December 11, 2020
سب سے زیادہ گیس پیدا کرنے باوجود سندھ میں گیس کی شدید قلت ہے، درخواست گزار ۔فوٹو:فائل

سندھ ہائیکورٹ نے سندھ بھر اور بالخصوص کراچی میں سوئی گیس کی بندش اور قلت کیخلاف درخواست پر چیئرمین اوگرا، ایس ایس جی سی اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کردیا۔

سندھ ہائیکورٹ میں سندھ بھر اور بالخصوص کراچی میں سوئی گیس کی بندش اور قلت کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزار کے وکیل نے موقف دیا کہ سندھ میں سوئی گیس کی مجموعی پیداوار کا 68 فیصد نکالا جاتا ہے، پنجاب مجموعی پیداوار کا 4، بلوچستان 19 خیبر پختونخواہ صرف 9 فیصد گیس پیدا کرتا ہے، آئین کے آرٹیکل 158 کے تحت جس صوبہ سے زیادہ گیس نکالا جائے گا اس کو دیگر صوبوں پر زیادہ ترجیح دی جائے گی، ملک میں سب سے زیادہ گیس پیدا کرنے باوجود صوبہ بھر میں گیس کی شدید قلت ہے، متعلقہ اداروں کو گیس فوری قلت ختم کرنے کا حکم دیا جائے۔

عدالت نے چئیرمین اوگرا، ایس ایس جی سی اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین سے 13 جنوری کو جواب طلب کرلیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |