122اسکولوں کی بجلی منقطع کرنا تعلیم دشمن اقدام ہےمتحدہ

گورنراوروزیر اعلیٰ 122اسکولوں کی بجلی منقطع کرنے کانوٹس لیں، اراکین رابطہ کمیٹی


Express Desk September 08, 2012
ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے کہا ہے کہ درسگاہوں کی بجلی منقطع کیے جانے کے سبب طلبا کی تعلیم بری طرح متاثر ہورہی ہے۔ فوٹو: ایکسپریس/ فائل

GILGIT: ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی نے کراچی الیکٹرک سپلائی کارپوریشن کی جانب سے بجلی کے بلوں کی عدم ادائیگی پر 122 اسکولوں کی بجلی منقطع کرنے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے کے ای ایس سی کا تعلیم دشمن اقدام قرار دیا ہے ۔

رابطہ کمیٹی نے کہا کہ کے ای ایس سی اور اس کی انتظامیہ ایک جانب تو شہریوں کو لوڈشیڈنگ کے بغیر بجلی کی تسلسل کے ساتھ فراہمی میں بری طرح سے ناکام ہوچکی ہے اور آئے دن اس کی تنصیبات خرابی کا شکار رہتی ہیں جن کا کوئی پرسان حال نہیں ، جبکہ دوسری جانب صرف بجلی کے بلوں کی عدم ادائیگی پر درسگاہوں کی بجلی منقطع کرنے کے عمل کو کوئی بھی ذی شعور شخص جائز اورمثبت اقدام قرار نہیں دے سکتا ۔

رابطہ کمیٹی نے کہا کہ درسگاہوں کی بجلی منقطع کیے جانے کے سبب طلبا کی تعلیم بری طرح متاثر ہورہی ہے ، گرمی و حبس کے موسم میں طلبا شدید ذہنی تنائو کا شکار ہو کر رہ گئے ہیں،کے ای ایس سی کی مجرمانہ غفلت اور لاپروائی کے سبب شہر کی معاشی ، صنعتی اور تجارتی ترقی اور شہریوں کا روز گار پہلے ہی دائو پر لگ چکا ہے اور اب کے ای ایس سی قوم کے معماروں کا مستقبل تباہ کرنے پر تل گئی اور اس کی کارروائی کے سبب ہزاروں طلبا کا مستقبل دائو پر لگ چکا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں