وزیراعظم کی کرکٹ کے بعد قومی ہاکی میں بھی ڈیپارٹمنٹ ٹیمیں ختم کرنے کی ہدایت

وزیراعظم عمران خان نے ہاکی میں بہتری کے حوالے سے ہاکی فیڈریشن کے انتظامیہ سے ملاقات کی

وزیراعظم عمران خان نے ہاکی میں بہتری کے حوالے سے ہاکی فیڈریشن کے انتظامیہ سے ملاقات کی

وزیراعظم عمران خان کرکٹ کے بعد قومی ہاکی میں بھی ڈیپارٹمنٹ ٹیمیں ختم کرنے کی ہدایت کردی۔

وزیراعظم عمران خان نے کرکٹ کے بعد قومی ہاکی میں بھی ڈپارٹمنٹس ختم کرنے اور پاکستان ہاکی فیڈریشن کو نیا ہاکی سٹرکچر بنانے کی ہدایت کی ہے، اس حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ہاکی میں بہتری کے حوالے سے ہاکی فیڈریشن کے انتظامیہ سے ملاقات کی اور ہاکی کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا گیا، اس حوالے سے زرائع سے معلوم ہوا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ہاکی فیڈریشن کو ہدایت کی ہے کہ ہاکی میں بہتری کے لیے ہاکی ڈھانچے کو تبدیل کیا جائے۔


وزیراعظم کی جانب سے کرکٹ کی طرح ڈپارٹمنس ٹیمیں ختم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اور کرکٹ کی طرز پر صوبے اور اضلاع کی ٹیمیں بنانے کی تجویز دی گئی ہے زرائع نے بتایا ہے کہ ہاکی فیڈریشن نے ڈپارٹمنٹس ختم کرنے کے فیصلے کو مشکل قراردیا ہے اور وزیراعظم کو بتایا گیا ہے کہ کرکٹ کی طرح ہاکی میں محکموں کی ٹیمیں ختم نہیں کیا جاسکتا۔

ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری آصف باجوہ سے جب اس سلسلے میں رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ ہاکی کی بہتری کے لیے وزیراعظم سے بات ہوئی ہے اور انہوں نے یقین دہانی کرائی ہے کہ حکومت ہاکی فیڈریشن کی سرپرستی کرے گی تاکہ ہاکی کو پہلے کی طرح بہتر کیا جاسکے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر ہاکی ڈھانچہ تبدیل کیا جارہا ہے اور محکموں کی ختم کرنے کے حوالے سے صورتحال کا جائزہ لیا جارہا ہے۔
Load Next Story