ایشیا پیسیفک کے بااثرترین اسٹارزمیں شامل ہونے پرعاطف اسلم خوشی سے سرشار

فوربز کی ایشیا کے بہترین اسٹارز کی لسٹ میں شامل ہونے پر بے حد خوش ہوں، گلوکار

بالآخر دنیا میری موسیقی کے ذریعے آپ کی محبت کو تسلیم کررہی ہے، عاطف اسلم فوٹوفائل

گلوکارعاطف اسلم نے فوربزکی جانب سے جاری کی جانے والی ایشیا پیسیفک کے 100 بااثر ترین ڈیجیٹل اسٹارز کی فہرست میں شامل ہونے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

چند روز قبل امریکی جریدے فوربزنے رواں سال ایشیا پیسیفک کے 100 بااثر ترین فنکاروں کی فہرست جاری کی تھی۔ یہ فہرست فنکاروں کے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر فالوورز کی تعداد اور ان فنکاروں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے لوگوں پر کیا اثرات مرتب کیے ان تمام باتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے مرتب کی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: ماہرہ، ایمن اور عاطف ایشیا پیسیفک کے 100 بااثر ترین اسٹارز میں شامل

فوربزکی جانب سے جاری کی جانے والی فہرست میں پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان، عاطف اسلم اور ایمن خان شامل ہیں۔ عاطف اسلم کو رواں سال اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے کورونا وبا کے دوران عوام میں آگاہی پھیلانے اور حوصلہ جگانےکے لیے اس فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔


یہ بھی پڑھیں: سوشل میڈیا صارفین نے ایمن خان کے 'ڈیجیٹل اسٹارز' میں شمولیت پر سوال اٹھادیئے

عاطف اسلم نے فوربزکی فہرست میں شامل ہونے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے پاکستانیوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا ہے '' بالآخر دنیا میری موسیقی کے ذریعے آپ کی محبت کو تسلیم کررہی ہے۔ فوربز کی ایشیا کے بہترین اسٹارز کی لسٹ میں شامل ہونے پر بے حد خوش ہوں۔''

واضح رہے کہ ماہرہ خان کو دماغی صحت کے مسائل، خواتین پر تشدد اور چھاتی کے کینسر سے متعلق آگاہی پھیلانے کے لیے فوربز کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔ جب کہ ایمن خان کو صرف ان کے انسٹاگرام فالوورز کی وجہ سے اس فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔

[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/CInSl_An0eB/"]
Load Next Story