عوام کے مفاد میں احتجاجی سیاست کوملتوی ہونا چاہیے فواد چودھری

استعفے اسپیکر کے بجائے ریجیکٹڈ مولانا کے پاس جمع کرانا جعلی استعفوں کی دلیل ہے، شہباز گل

استعفے اسپیکر کے بجائے ریجیکٹڈ مولانا کے پاس جمع کرانا جعلی استعفوں کی دلیل ہے، شہباز گل

DUBAI/RIYADH:
وفاقی وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا کہنا ہے کہ عوام کے مفاد میں احتجاجی سیاست کوملتوی ہونا چاہیے۔

ایک بیان میں وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ تلخیاں کم کرناملک کے لیے ضروری ہے اور ساتھ ہی مذاکرات کا ماحول بنانے بھی ضرورت ہے اس کے لیے حکومت اور اپوزیشن میں احترام کی نظرسے دیکھی جانے والی شخصیات آگے آئیں۔


فواد چوہدری نے کہا کہ عوام کے مفاد میں احتجاجی سیاست کوملتوی ہونا چاہیے اور یہ شخصیات جن کا عمومی احترام ہے وہ مذاکرات کا ماحول بہتربنانے میں کردارادا کریں۔

دوسری جانب وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ شہبازگل کا کہنا ہے کہ استعفے اسپیکر کے بجائے ریجیکٹڈ مولانا کے پاس جمع کرانا جعلی استعفوں کی دلیل ہے، عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے بجائےاستعفے اسپیکرکو دیں، قوم جان چکی کرپشن آپ کا ایمان اور بلیک میلنگ ہتھیارہیں، جتنےمرضی جتن کرلو،ڈرامے بازیوں سےکام نہیں چلنے والا، نئے پاکستان میں کرپشن کے ناسوروں کیلئے کوئی جگہ نہیں۔
Load Next Story