پٹواری نئے پاکستان میں بھی پرانا کام ہی کررہے ہیں لاہور ہائی کورٹ

لیگی رہنماؤں کے خلاف مقدمات پٹواریوں کی مدعیت میں درج ہو رہے ہیں، وکیل (ن) لیگ


ویب ڈیسک December 11, 2020
لیگی رہنماؤں کے خلاف مقدمات پٹواریوں کی مدعیت میں درج ہو رہے ہیں، وکیل (ن) لیگ

لاہور ہائی کورٹ نے ریمارکس دیئے ہیں کہ پٹواری (ن) لیگ کے ہی تیار کردہ ہیں اور وہ نئے پاکستان میں بھی پرانا کام ہی کررہے ہیں۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں مسلم لیگ (ن ) کے رہنماؤں اور کارکنان کی گرفتاریوں کے خلاف درخواست پر کیس کی سماعت ہوئی، ایڈوکیٹ جنرل پنجاب نے عدالت میں مؤقف پیش کیا کہ بلاجواز کسی لیگی کارکن ہے خلاف مقدمہ درج نہیں ہوا، ریاست کی ذمہ داری ہے کہ شہریوں کی زندگی کو تحفظ فراہم کرے، جہاں کورونا ایس او پی کی خلاف ورزی ہو گی وہاں مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

مسلم لیگ (ن) کے وکیل نے عدالت میں مؤقف پیش کیا کہ ایڈوکیٹ جنرل پنجاب درج کیے گئے مقدمات کی تفصیل کے بغیر ہی آ گئے ہیں، رہنماؤں کی گرفتاریاں پی ڈی ایم جلسے کو روکنے کے لیے کی جا رہی ہیں ، غیر قانونی طور پر لیگی رہنماؤں اور کارکنوں پر اکیس مقدمات درج ہو چکے ہیں، اور یہ مقدمات پٹواریوں کی مدعیت میں درج ہو رہے ہیں۔

جسٹس چوہدری مشتاق نے ریمارکس دیئے کہ پٹواری بھی تو آپ کے ہی تیار کیے گئے ہیں، پٹواری نئے پاکستان میں بھی پرانا کام ہی کر رہے ہیں۔ لاہور ہائیکورٹ نے تفصیلی دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |