فیروزخان کی طرح علیزے خان کی بھی شوہرسے علیحدگی سے متعلق مبہم پوسٹ

گزشتہ کئی روزسے اداکارفیروزخان اوراہلیہ کے درمیان علیحدگی کی خبریں زیرگردش ہیں


ویب ڈیسک December 11, 2020
اس سے قبل فیروزخان نے اپنے انسٹاگرام پوسٹ پربیٹے سلطان کے ساتھ ایک تصویراپ لوڈ ک تھی: فوٹو: فائل

QUETTA: اداکارفیروزخان کی طرح علیزے خان نے بھی شوہرسے علیحدگی سے متعلق مبہم پوسٹ کی جس سے اب تک یہ واضح نہیں ہوسکا کہ دونوں کی علیحدگی ہوئی بھی ہے یا نہیں۔

گزشتہ کئی روزسے اداکارفیروزخان اوراہلیہ کے درمیان علیحدگی کی خبریں زیرگردش ہیں لیکن اس متعلق اب تک نہ ہی فیروزخان نے کھل کر لب کشائی کی اور نہ ہی اہلیہ نے۔

اس خبرکو بھی پڑھیں: فیروز خان کا اہلیہ سے علیحدگی کی وجہ بتانے کا مبہم انداز

انسٹاگرام پراداکارفیروزخان کی طرح علیزے خان نے بھی شوہرسے علیحدگی سے متعلق مبہم پوسٹ کی۔ پوسٹ میں وہ اپنے بیٹے کے ساتھ ہیں اورلکھا کہ انہوں نے خدا سے دعا کی تھی کہ وہ مجھے ایک ایسا شخص عطا کرے جو مجھے بہت محبت کرے اورمیری حفاظت بھی کرے جس پرخدا نے ان کو بیٹے سے نوازا۔ اس پوسٹ میں اداکارہ نے شوہرفیروزخان کا زکرنہیں کیا۔

اس سے قبل فیروزخان نے اپنے انسٹاگرام پوسٹ پربیٹے سلطان کے ساتھ ایک تصویراپ لوڈ کی جس میں انہوں نے 'فورایور ون' یعنی ہمیشہ ساتھ رہنے والا، لکھا تھا اورانہوں نے بھی اپنی پوسٹ میں اہلیہ کا زکرنہیں کیا تھا۔

[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/CInldgzpEx4/"]

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔