شیخ رشید کے خلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کے لئے مقرر

چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ 15 دسمبر کو کیس کی سماعت کرے گا


ویب ڈیسک December 11, 2020
شیخ رشید پر گرلز گائیڈ کی زمین خالی کروا کر اسپتال میں شامل کرنے کا الزام ہے۔ : فوٹو: فائل

سپریم کورٹ نے شیخ رشید کے خلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں شیخ رشید کے خلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کے لئے مقرر کر دی گئی ہے، چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ 15 دسمبر کو سماعت کرے گا۔

توہین عدالت کی درخواست گرلز گائیڈ کی چیئرپرسن نے دائر کی تھی، شیخ رشید پر گرلز گائیڈ کی زمین خالی کروا کر اسپتال میں شامل کرنے کا الزام ہے، عدالت نے گرلز گائیڈ کے زیر استعمال زمین واپس لینے سے روکا تھا، سپریم کورٹ نے 2018 میں گرلز گائیڈ اراضی کی توڑی گئی دیوار دوبارہ تعمیر کرنے کا حکم دیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔