اسرائیل سےتعلقات کے باوجود دو ریاستی حل کےحامی ہیں مراکش کی فلسطین کو یقین دہانی

مراکش کے شاہ محمد ششم نے فلسطینی صدر محمود عباس سے ٹیلی فونک رابطہ کیا


ویب ڈیسک December 11, 2020
مراکش کے شاہ محمد ششم نے فلسطینی صدر محمود عباس سے ٹیلی فونک رابطہ کیا

SARGODHA: مراکش کے شاہ محمد ششم نے فلسطینی صدر محمود عباس کو یقین دہانی کروائی ہے کہ وہ بدستور دو ریاستی حل کا حامی ہے۔

شمالی صحارا کے علاقے پر مراکش کا اختیار قبول کرنے کے بدلے اسرائیل سے تعلقات قائم کرنے کے بعد مراکش کے شاہ محمد ششم نے فلسطینی صدر محمود عباس سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور انہیں یقین دہانی کروائی کہ اسرائیل سے تعلقات استوار کرنے کے باوجود مراکش اسرائیل اور فلسطین کے تنازع میں بدستور دو ریاستی حل کا حامی ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیے؛ مراکش نے اسرائیل کو تسلیم کرلیا

شاہی دیوان سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق فلسطینی صدر محمود عباس سے ٹیلی فونک گفتگو کے دوران شاہ محمد کا کہنا تھا کہ اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان مذاکرات ہی تنازع کے حتمی، پائیدار اور جامع حل تک پہنچنے کا واحد راستہ ہے۔

واضح رہے مراکش، متحدہ عرب امارات، بحرین اور سوڈان کے بعد امریکی ثالثی میں اسرائیل سے تعلقات استوار کرنے والا چوتھا عرب ملک بن گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔