اچھی کہانی ملی تو پاکستانی ڈرامے میں ضرور کام کروں گا ارطغرل غازی

میرے لئے خوشی کی بات ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ارطغرل غازی کی تعریف کی، اینگن التان


ویب ڈیسک December 11, 2020
مجھے معلوم ہے کہ پاکستانی عوام مجھ سے پیار کرتے ہیں، ارطغرل غازی۔ فوٹو:فائل

FAISALABAD: مشہور ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی کے مرکزی کردار اینگن التان کا کہنا ہے کہ اگر اچھی کہانی ملی تو پاکستان کی ڈرامہ سیریل میں ضرور کام کروں گا۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ترکی کی ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی کے مشہور اداکار اینگن التان کا کہنا تھا کہ مجھے معلوم ہے کہ پاکستانی عوام مجھ سے پیار کرتے ہیں، اور اس سے بھی زیادہ خوشی کی بات یہ ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ارطغرل غازی ڈرامے کی تعریف کی۔

اینگن التان کا کہنا تھا کہ ارطغرل غازی بہت بڑی ڈرامہ سیریل تھی، یہ ایک اسلامی اسٹوری تھی جسے پاکستان میں بہت پسند کیا گیا، اگر اچھی کہانی ملی تو پاکستان کی ڈرامہ سیریل میں ضرور کام کروں گا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: ارطغرل غازی کی مختصر دورے پر پاکستان آمد

پاکستان کے قدرتی حسن کی تعریف کرتے ہوئے اداکار کا کہنا تھا کہ پاکستان کی قدرتی خوبصورتی سے اچھی طرح واقف ہوں، لیکن میرا پاکستان کا مختصر دورہ ہے اس لئے زیادہ سیر نہیں کر سکا، یہاں کے کھانے بھی بہت لذیذ ہیں لیکن مرچیں زیادہ ہیں، میں نے کچھ نئے پراجیکٹس کے معاہدے کئے ہیں، نجی ٹیکسٹائل کا برانڈ ایمبیسڈر بن رہا ہوں۔

اینگن التان کا لاہور کی تاریخی بادشاہی مسجد کا دورہ

بعد ازاں اینگن التان نے لاہور کی تاریخی بادشاہی مسجد کا دورہ کیا جہاں بادشاہی مسجد کے خطیب امام مولانا سید عبد الخبیرآزاد نے ترک مہمان کو بادشاہی مسجد میں خوش آمدید کہا، انہیں بادشاہی مسجد کی تاریخ اورمنفرد طرز تعمیر سے متعلق بریفنگ دی۔



اینگن التان نے بادشاہی مسجد کی تبرکات گیلری میں رکھے گئے حضوراکرم ﷺ اوردیگر ہستیوں سے منسوب تبرکات کی بھی زیارت کی، مہمان اداکار نے شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کے مزار پربھی حاضری دی اورفاتحہ خوانی کی جب کہ مہمانوں کی کتاب میں تاثرات بھی درج کیے۔



مولانا عبد الخبیرآزاد نے بتایا کہ ترک مہمان نے بادشاہی مسجد کے طرز تعمیر کی خوب تعریف کی لاہوریوں کی مہمان نوازی پرشکریہ بھی ادا کیا۔

ترک اداکارکا کہنا تھا پاکستان اورترکی برادراسلامی ملک ہیں اوردوستی کے لازوال رشتے میں بندھے ہیں، پاکستانیوں کی محبت ہمیشہ یاد رہے گی، ترک مہمان نے بادشاہی مسجد میں استقبال اورمہمان نوازی پرسید عبدالخبیرآزاد کا بھی شکریہ اداکیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔