پاکستان مخالف پروپیگنڈے کے ذریعے بھارت اپنی ناکامیاں چھپارہا ہے وزیر خارجہ

بھارت پاکستان کے خلاف ہائیبرڈ وارمیں ملوث ہے اور کشمیر کی حق خودارادیت تحریک کودہشتگردی کا رنگ دے رہا ہے، شاہ محمود


ویب ڈیسک December 11, 2020
پاکستان جو ہمیشہ سے کہہ رہا تھا، تیسرے فریق نے بھی تصدیق کردی، شاہ محمود قریشی

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ بھارتی کرونیکلز کی رپورٹ نے بھارتی پروپیگنڈے کے جال سے پردہ اٹھایا اور بھارت پاکستان کے خلاف ہائی برڈ وار میں ملوث ہے۔

پریس کانفرنس سے خطاب میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت پاکستان کے خلاف پروپیگنڈہ میں مصروف ہے، بھارتی کرونیکلز کی رپورٹ نے بھارتی پروپیگنڈے کے جال سے پردہ اٹھایا ، بین الاقوامی سطح پربھارت پروپیگنڈے کے ذریعے اپنی ناکامیوں کو چھپارہا ہے، بھارت پاکستان کی تشخص متاثرکرنے کی ناکام کوششوں میں 15 سال سے سرگرم ہے، ای یو ڈس انفولیب کی تحقیقات کے بعد یہ حقائق سامنے آئے ہیں، بھارت نے یورپی یونین کے نام سے جعلی آن لائن میگزین ویب سائٹ بنایا اوراس کی فنڈنگ کی، بھارت جھوٹی خبروں کی ویب سائٹس استعمال کرتا رہا اورکررہا ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت پاکستان کے خلاف ہائی بریڈ وار میں ملوث ہے، بھارت کشمیر کی حق خودارادیت کی تحریک کودہشت گردی کا رنگ دے رہا ہے، بھارت جعلی تھنک ٹینک اوراین جی اوکے ذریعے پروپیگنڈا مہم چلاتارہا، بھارت نے اپنی ہی نیوز ایجنسی کو پاکستان کے خلاف استعمال کیا، یورپی پارلیمنٹ کا مقبوضہ کشمیرکا دورہ ہوا، کس نے کرایا؟ کس نے فنڈ کیا؟ دورے کامقصد بھارت کے 5اگست کے اقدام کو درست قرار دینا تھا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم دنیا سے بھارتی سازشوں کے خلاف نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہیں، بھارت نے پاکستان کے خلاف پروپیگنڈے کے لیے ہرقسم کے وسائل کا استعمال کیا، پاکستان بھارتی سازشوں سے دنیا کوآگاہ کررہا ہے، دنیا کو بتادیا کہ بھارت پاکستان کے خلاف دہشت گردوں کی مالی معاونت کرتا ہے، امن کے لیے کیے گئے اقدامات کودنیا بھرمیں سراہا جارہا ہے ، بھارت نے جن اداروں کوپاکستان کے خلاف استعمال کیا ان کوآگاہ کرچکے ہیں۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت نے پاکستان کے خلاف جعلی لیٹر ہیڈ کا استعمال کیا، ہم آج بھی یورپی پارلیمنٹ سے تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہیں، بھارت نے منظم منصوبے سے فوت شدہ افراد کانام پاکستان کےخلاف استعمال کیا، پاکستان جو ہمیشہ سے کہہ رہا تھا، تیسرے فریق نے بھی تصدیق کردی۔

بھارت نے پروپیگنڈے کیلئے یواین کو استعمال کیا، ڈاکٹر معید یوسف

پریس کانفرنس کے دوران وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے قومی سلامتی امور ڈاکٹر معید یوسف نے کہا کہ این جی اوز کا نام لے کرپاکستان کے خلاف تقریریں کرائی گئیں، معلوم ہوا فیک ایکٹویٹی یورپ میں نہیں انڈیا میں ہورہی ہے، آج تیسرا ادارہ بتا رہا ہے بھارت کیا کررہا ہے، آج سے پہلے اس طرح کا جال ہماری نظروں سے نہیں گزرا، بی بی سی کی تصاویر لے پر پاکستان کے خلاف مہم چلائی گئی۔

ڈاکٹرمعید یوسف نے کہا کہ بھارت نے پروپیگنڈے کیلئے یواین کو استعمال کیا، بھارت نے یورپی پارلیمنٹ کواپنے مقاصد کیلئے استعمال کیا، بھارت نے دنیا بھرمیں 750 سے زائد جعلی ادارے بنائے۔

ڈاکٹرمعید یوسف نے کہا کہ دسمبر 2019 میں بھی اسی قسم کا انکشاف ہوا تھا، جعلی ویب سائٹس اور نیوز کا سرور بھارت سے آپریٹ ہو رہا تھا، یورپی پارلمینٹرین کو پاکستان کے خلاف استعمال کرنے کی کوشش کی گئی، یو این کو بھی استعمال کیا گیا، دس این جی اوز کو ہومین رائٹس کونسل سے منسلک کروایا گیا، اس پورے عمل میں بین الاقوامی قوانین توڑے گئے، پاکستان افغانستان میں امن کیلئے سہولت کاررہا ہے، بھارت ایک مافیا بن چکا ہے اور مافیا کی طرح پاکستان کے خلاف مہم چلا رہا ہے۔

ڈاکٹر معید یوسف نے کہا کہ کچھ پاکستانی بھی ان کے ایوینٹس میں شرکت کرتے رہے۔، پاکستان میں انتشار پھیلانے کے لئے جی بی، بلوچستان کا ایشو ان جعلی نیٹ ورک سے اٹھایا جاتا ہے۔ دنیا میں ہر جگہ اپنا مدعا بیان کرتے رہیں گے۔ ہم دنیا سے امن اور معیشت کی بہتری کے لئے تعلقات بڑھا رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں