ارطغرل غازی نے اردو بول کر پاکستانیوں کے دل جیت لیے

اینگن التان دزیاتن المعروف ارطغرل غازی کی اردو بولنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے


ویب ڈیسک December 11, 2020
مجھے خوشی ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ارطغرل غازی ڈرامے کی تعریف کی، اینگن التان المعروف ارطغرل غازی فوٹوانٹرنیٹ

ترک ڈراما سیریل ''ارطغرل غازی'' کے اداکار اینگن التان دزیاتن نے اردو بول کر پاکستانیوں کے دل جیت لیے۔

اینگن التان المعروف ارطغرل غازی ان دنوں پاکستان کے مختصر دورے پر ہیں۔ وہ گزشتہ روز ترکی سے لاہور پہنچے اور اس دوران انہوں نے اپنے مداحوں سے ملاقات کرنے کے علاوہ لاہور میں پریس کانفرنس بھی کی۔ جہاں انہوں نے پاکستانیوں کی محبت کو سراہتے ہوئے کہا مجھے خوشی ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ارطغرل غازی ڈرامے کی تعریف کی۔

یہ بھی پڑھیں: اچھی کہانی ملی تو پاکستانی ڈرامے میں ضرور کام کروں گا، ارطغرل غازی

پریس کانفرنس کے آخر میں صحافیوں کی جانب سے اینگن التان سے اردو میں چند جملے بولنے کی فرمائش کی گئی۔ جس پر اینگن التان نے کہا مجھے اردو کے صرف چند جملے آتے ہیں۔ بعد ازاں انہوں نے مسکراتے ہوئے کہا''شکریہ''اور ''لاہور، لاہور ہے''۔

اینگن التان کی جانب سے یہ جملہ کہنے پر وہاں موجود تمام لوگوں نے پُرجوش انداز میں انہیں سراہا۔ اینگن التان کی اردو بولنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/CIpibHDBAHJ/"]

واضح رہے کہ پریس کانفرنس کے دوران اینگن التان دزیاتن نے پاکستان میں کام کرنے کے حوالے سے کہا ڈراما 'ارطغرل غازی' کی کہانی ایک اسلامی اسٹوری تھی جسے پاکستان میں بہت پسند کیا گیا، اگر اچھی کہانی ملی تو پاکستانی ڈراما سیریل میں ضرور کام کروں گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔